• 18 جولائی, 2025

آج کی دعا

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی خوبصورت دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ اُعَظِّمُ شُکْرَکَ، وَاُکْثِرُ ذِکْرَکَ، وَاَتَّبِعُ نَصِیْحَتَکَ وَاَحْفَظُ وَصِیَّتَکَ

(ترمذی کتاب الدعوات باب من ادعیۃ النبی ؐ)

ترجمہ: اے میرے اللہ !تو مجھے توفیق دے کہ مَیں تیرے شکر کا حق ادا کرسکوں اور کثرت سے تیرا ذکر کر سکوں اور تیری باتوں پر عمل کرسکوں اور تیرے احکام کی پابندی کر سکوں

یہ سید ومولیٰ، رحمۃ للعالمین، خاتم الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدؐ کی حمد وشکر کی خوبصورت دعا ہے۔

پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہمیں اس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے رسول اللہ ؐ سے یہ دعا سیکھی:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ اُعَظِّمُ شُکْرَکَ وَاُکْثِرُ ذِکْرَکَ وَاَتَّبِعُ نَصِیْحَتَکَ وَاَحْفَظُ وَصِیَّتَکَ

اے میرے اللہ !توُ مجھے توفیق دے کہ مَیں تیرے شکر کا حق ادا کرسکوں اور کثرت سے تیرا ذکر کر سکوں اور تیری باتوں پر عمل کرسکوں اور تیرے احکام کی پابندی کر سکوں۔ حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ مَیں بکثرت یہ دعا مانگتاہوں۔

(ترمذی کتاب الدعوات باب من ادعیۃ النبی ؐ)

عبداللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ؐنے فرمایا :حمد شکر کا سرچشمہ ہے جس نے اللہ تعالیٰ کی حمد نہیں کی اس نے اللہ کا شکر بھی ادانہیں کیا۔

(مشکوٰۃ المصابیح۔کتاب الدعوات الفصل الثانی2307)

(خطبات مسرور جلد1 صفحہ:218)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ جات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2021