خدا کے فضل سے جامعہ احمدی جرمنی کا تدریسی سال 2021-22 جاری ہے۔ مجلس علمی، مجلس العاب و مجلس ارشاد کے تحت پرگراموں کا انعقاد جاری ہے چند منعقد ہونے پروگراموں کا مختصر ذکر درج ذیل ہے۔
مقابلہ مضمون نویسی
الحمد للہ مؤرخہ 27 اکتوبر 2021ء کو مجلسی علمی جامعہ احمدیہ جرمنی کے تحت مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔مضمون لکھنے کے لئے ’’خلافت اقوام عالم کے لئے راہنما‘‘ کا موضوع چنا گیا۔
مضمون لکھنے کے لئے طلبہ کو ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ اس مقابلہ میں کل 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ مضمون نویسی میں اول پوزیشن عزیزم مأمون فاروق درجہ شاہد نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی درجہ رابعہ نے جبکہ تیسری پوزیشن عزیزم عدنان احمد بٹ درجہ رابعہ نے حاصل کی۔
مقابلہ تیز پیدل چلنا
مؤرخہ 6نومبر2021ء کو مجلس العاب تحت جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ ’’تیز پیدل چلنا‘‘ منعقد ہؤا۔ مقابلہ کے کامیاب انعقاد کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقد س میں دعائیہ خط لکھا گیا۔
مکرم پرنسپل صاحب کی منظوری سے مختلف شعبہ جات اور ان کے نگران مقرر کر کے ان کے ذمے کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔مقابلہ کا انعقاد جامعہ احمدیہ کے احاطہ میں ہی ہونا تھا اسلئے مقابلہ سے ایک دن قبل چلنے کے لئے ایک ٹریک جو 500 میٹر پر مشتمل تھا تیار کیا گیاہر طالب علم نے اس ٹریک کے 12 چکر یعنی 6 کلو میٹر پید ل چلنا تھا۔ اسی طرح مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو مقابلہ کے قواعد سمجھائے گئے اور ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس تیز پیدل چلنے کے حوالے سے معلومات تھیں۔
مقابلہ کے آغاز سے قبل سب طلبہ جامعہ کے اسمبلی ہال میں جمع ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا جو عزیزم مامون فاروق صاحب (متعلم درجہ شاہد) نے کی۔ عزیزم عمیر الیاس صاحب (متعلم درجہ شاہد) نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اقتباس پیش کیا۔ بعد ازاں طلبہ کو انکے مقرر کئے نمبر کے مطابق لائن میں کھڑا گیا او ر مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کرواکے مقابلہ کا آغاز کروایا۔
اس مقابلہ میں عزیزم ارسلان چیمہ (درجہ رابعہ) نے43 منٹ اور 21 سیکنڈ میں 12 چکر مکمل کرکے اول پوزیشن حاصل کی۔ دوم پوزیشن عزیزم مامون احمد (درجہ اولیٰ) نے حاصل کی جنہوں نے 43منٹ اور 21 سیکنڈ میں 12 چکر مکمل کئے اور عزیزم جاذب احمد (درجہ ثالثہ) نے 43منٹ 58سیکنڈ میں 12 چکر مکمل کر کے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گروپس میں اول پوزیشن امانت گروپ نے، دیانت گروپ نے دوسری اور قناعت گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ تمام شاملین مقابلہ کی استعدادیں بڑھائے۔ آمین۔
مقابلہ پیغام رسانی
مؤرخہ 10 نومبر 2021ء کو مجلس علمی کے تحت ’’مقابلہ پیغام رسانی‘‘ کا انعقاد ہوا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ماہد الیاس درجہ ثانیہ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو درجہ رابعہ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
اس مقابلہ میں ٹیم کے پہلے ممبر کو ایک پیغام دیا جاتا ہے اور وہ پیغام باری باری ٹیم کا ممبر اگلے ممبر تک زبانی پہنچاتا اور آخری ممبر نے وہ پیغام لکھ کر جمع کروانا ہوتا ہے۔ جس ٹیم کا پیغام سب سے زیادہ درست آخر تک پہنچے و ہ فاتح قرار پاتی ہے۔
آج کے اس مقابلہ میں کل 9ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم پانچ طلبہ پر مشتمل تھی۔پیغام کو یاد اور آگے منتقل کرنے کے لئے ٹیم کے پہلے ممبر 2 منٹ جبکہ باقیوں کے لئے ایک منٹ مقرر تھا۔اور آخری ممبر نے پیغام لکھ کر جمع کروانا تھا۔ اس مقابلہ میں اول پوزیشن ٹیم عزیزان عدنان احمد بٹ، ارسلان احمد چیمہ، سید اعتزاز احمد شاہ، مبارز احمد بھٹی اور رضوان اللہ سندھو پر مشتمل قرار پائی، دوسری پوزیشن عزیزان خلیق حمید، طلحہ نعیم، ظافر محمود، فائز احمد اور عدنان گل کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن عزیزان عبدالباری سمیع، عبدالرافع راجپوت بھٹی، سفیان احمد چیمہ، سلیمان جوئیہ، اور سفیر ابرہیم کی ٹیم نے حاصل کی۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم نوید الظفر صاحب استاذ جامعہ احمدیہ جرمنی نے نتائج کا اعلان کیا اور دعا کے ساتھ اس مقابلہ کا اختتام ہوا۔
(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)