(1) رَبِّ لَا تُضَیِّعْ عُمُرِیْ وَ عُمُرَھَا وَاحْفَظْنِیْ مِنْ كُلِّ اٰفَۃٍ تُرْسَلُ اِلَيَّ
(تذکرہ:524، ایڈیشن چہارم)
ترجمہ: اے میرے رب! میری اور اس کی عمر کو ضائع نہ کریو اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیوجو میری طرف بھیجی جاویں۔
(2) رَبِّ احْفَظْنِیْ فَاِنَّ الْقَوْمَ یَتَّخِذُوْنَنِیْ سُخْرَۃً
(تذکرہ:578، ایڈیشن چہارم)
ترجمہ:اے میرے رب! میری حفاظت کر کیونکہ قوم نے تو مجھے ٹھٹھے کی جگہ ٹھہرا لیا۔
(3) یَا حَفِیْظُ۔ یَا عَزِیْزُ۔ یَارَفِیْقُ
(رفیق خدا تعالیٰ کا نیا نام ہے جو اس سے پیشتر اسمائے باری تعالیٰ میں کبھی نہیں آیا)
(تذکرہ:404، ایڈیشن چہارم)
ترجمہ: اے حفاظت کرنے والے۔ اے غالب۔ اے ساتھی۔
یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ الصّلوٰۃ والسّلام بانی سلسلہ احمدیہ کی حفاظتِ الٰہی کے حصول کی عاجزانہ دعائیں ہیں۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)