• 24 اپریل, 2024

تحریکات خلفائے احمدیت (قسط 13)

تحریکات خلفائے احمدیت
نو مسلم نو مبائعین کو سورۃ الفاتحہ عربی مع ترجمہ یاد کروائیں
قسط13

روزنامہ الفضل آن لائن لندن کے شمارہ 17 نومبر 2021ء میں خلفائے احمدیت کی تحریکات (قسط 7) میں نومبائعات سے متعلق حضور انور کا ارشاد شائع ہوا تھا کہ
’’ہر نو مبائعہ کو سورۃ الفاتحہ یاد کرنی چاہیے۔‘‘

اس ضمن میں ایک اور ملاقات میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حسب ذیل مزید ارشاد فرمایا ہے۔

امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 6؍نومبر 2021ء کو نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ کینیڈا کے ساتھ آن لائن ملاقات فرمائی۔

قائد تربیت نو مبائعین سے گفتگو فرماتے ہوئے جو نومبائعین کی اخلاقی تربیت کے ذمہ دار ہیں، حضورِانور نے فرمایا کہ
’’ایسے نو مبائعین جو پہلے مسلمان نہیں تھے انہیں سورۃالفاتحہ عربی اور اس کا ترجمہ سکھانا چاہیے اور انہیں نماز پڑھنی بھی سکھانی چاہیے‘‘

(الفضل انٹرنیشنل 23 نومبر 2021ء)

(ذیشان محمود۔ مربی سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

عہد بیعت اور اس کے تقاضے

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ