• 23 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

سوتے وقت کی دعا

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دُعا پڑھتے:

اَلحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَ آوَانِیْ وَ اَطْعَمَنِیْ وَ سَقَانِیْ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ فَاَفْضَلَ وَالَّذِیْ اَعْطَانِیْ فَاَجْزَلَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِّ شَیءٍ وَمَلِیْکَہٗ وَ اِلٰہَ کُلِّ شَیءٍ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ:- تمام تعریفیں اُس اللہ کے لئے ہیں جو میرے لئے کافی ہوا اور مجھے پناہ دی اور مجھے کھلایا اور پلایا۔ اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب فضل فرمایا۔ اور جس نے مجھے عطا کیا اور خوب دیا اور ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے اللہ! جو ہر چیز کا ربّ اور مالک ہے۔ ہر چیز کے معبود! مَیں آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ120)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سومایا پلی ہو سکا (Somaya Pilichowska)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2023