• 20 اپریل, 2024

رپورٹ مقابلہ تیز پیدل چلنا جامعۃ المبشرین گھانا

رپورٹ مقابلہ تیز پیدل چلنا
جامعۃ المبشرین گھانا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 24؍نومبر 2022ء کو جامعۃ المبشرین گھانا کے شعبہ کھیل کے تحت تیز پیدل چلنے کے مقابلہ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ یہ مقابلہ جامعہ کے فٹ بال کے میدان میں کروایا گیا۔ بعض طلبا اور اساتذہ کو اس مقابلہ کے لئے ڈیوٹیاں سپرد کی گئیں۔ اس مقابلہ کے ناظم اعلیٰ مولوی بلال احمد قمرصاحب اور نائب ناظم اعلیٰ معلم عبد المجید صاحب تھے۔ ڈیوٹیوں میں میدان عمل کی تیاری، ریفریشمنٹ اور طلبا اور اساتذہ کو کھانا فراہم کرنا، وقار عمل، ابتدائی طبی امداد، سمعی و بصری اور نتیجہ کی تیاری شامل ہیں۔ 23 طلبا کو مختلف ڈیوٹیوں پر متعین کیا گیا جبکہ 60 طلبا نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ مقابلہ کا آغاز نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد دعا سے ہوا جو نائب پرنسپل مکرم مبشر حسین شاہد صاحب مربی سلسلہ نے کروائی۔ طلبا کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ کے لئے ایک نگران مقرر کیا گیا جو ہر چکر پر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا کی نمبر شماری کرتا تھا۔

مقابلہ کا دورانیہ دو گھنٹے تھا اور فٹ بال میدان کے کل 35 چکر لگانے تھے۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا کو مقابلہ کے دوران پانی اور ٹافیاں مہیا کی گئیں۔ اللہ کے فضل سے مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام طلبا نے 35 چکر باعافیت مکمل کئے اور یہ تقریباً 10کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ انفرادی پوزیشنز مندرجہ ذیل رہیں:
اول : عبد اللہ کوبنا (گھانا)، دوم: خالد جالو (گیمبیا)، سوم: ابوبکر ایمبکی (سینیگال)، چہارم: مختار جالو (سینیگال)، پنجم: ظفر اللہ خان (گھانا)، ششم: حمید تقی (مڈگاسکر) اور مجموعی لحاظ سے اس مقابلہ میں دیانت گروپ پہلے، امانت گروپ دوسرے، صداقت گروپ تیسرے جبکہ شجاعت گروپ چوتھے نمبر پر رہا۔ الحمد للّٰہ مقابلہ بخیر وخوبی انجام پایا۔ اللہ تعالیٰ ان سب اساتذہ اور طلبا کو جزاء خیر دے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے بہت محنت کی۔ آمین

(رانا بلال احمد قمر۔ استاذ جامعة المبشرین گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی