• 26 اپریل, 2024

سیرالیون میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود ؓ

اللہ تعالی کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی سرپرستی میں دن رات تعلیم و تربیت کے کاموں میں کوشاں ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام یادگارجماعتی دنوں کے موقع پر اجلاسات، سیمینار اور جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔

مورخہ 20فروری، یوم مصلح موعودؓ، کے موقع پر بھی ملک بھر کی جماعتوں اور سکولوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ کا انعقاد کیا گیا، تا افراد جماعت کو اس پیشگوئی کے پس منظر، پیشگوئی کی اہمیت اور حضرت مصلح موعود ؓ کے کارناموں سے آگاہ کیا جا سکے۔

ملک بھر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایک مجموعی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

کل 294جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا جس میں 19ہزار569 احمدی اورغیر از جماعت احباب شامل ہوئے۔

ناصر احمدیہ سنٹرل مسجد بو میں پروگرام

سیرالیون میں جماعت احمدیہ کے سکول بھی ہیں اور ہر جماعتی موقع پر ان میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کل 129سکولوں میں پروگرام منعقد ہوئے جن میں حاضری 46ہزار 326 رہی۔

احمدیہ سکول میں پروگرام

خدام و اطفال، لجنہ، انصار، سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے ان مواقع پر تقاریر تیار کرکے پیش کیں اور حضرت مصلح موعودؓ کے اقتباسات پڑھے گئے۔ ان تقاریر میں پیشگوئی کا پس منظر، پیشگوئی کے الفاظ،حضرت مصلح موعود ؓ کی تحریکات، حضرت مصلح موعود ؓ کی خدمت قرآن، حضرت مصلح موعود ؓ کا پاکیزہ بچپن، حضرت مصلحموعودؓ کے کارنامے اور دیگر تقریر شامل تھیں۔

علاوہ ازیں احمدیہ ریڈیوز پر بھی اس موقع کی مناسبت سے پروگرام پیش کئے گئے جن سے لاکھوں لوگ مستفیذ ہوئے۔

(عبدالہادی قریشی۔سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2020