رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِی
(تذکرہ:363، ایڈیشن چہارم 2004)
ترجمہ:اے میرے رب!ہر ایک چیز تیری خدمت گزار ہے۔اے میرے رب!پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔
یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کی حفاظتِ الٰہی کے حصول کی الہامی دعا ہے۔ آپؑ نے اسے اسمِ اعظم قرار دیا ہے۔اور فرمایا ہے کہ:
اورمیرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ اسم اعظم ہے اور یہ وہ کلمات ہیں کہ جواسے پڑھے گا ہر ایک آفت سے نجات ہوگی۔
(تذکرہ :364،363 ایڈیشن چہارم 2004)
بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاس دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں
اس بارے میں مَیں ایک دعا کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں، چند دن پہلے مَیں نے خواب میں دیکھا کہ دشمن کا کوئی منصوبہ ہے، تو مَیں اس کو حملے سے پہلے ہی بھانپ لیتا ہوں اور اس وقت مَیں یہ دعا پڑھ رہا ہوں کہ رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ اور پڑھتے پڑھتے مجھے خیال آتا ہے کہ اپنے سے زیادہ مجھے جماعت کے لئے دعا پڑھنی چاہئے تو اس میں جماعت کو بھی شامل کروں۔ تو اس حوالے سے مَیں آپ کو بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ احباب جماعت بھی اپنی دعاؤں میں اس دعا کو بھی ضرور شامل کریں، اللہ تعالیٰ ہر شر سے ہر ایک کو بچائے اور جماعت کی حفاظت فرمائے۔
(خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 2008ء)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)