مکرم نفیس احمد کاہلوں صاحب اعلان بھجواتے ہیں کہ :
مورخہ 14 فروری2021ء کو خاکسار کی بیٹی عزیزہ عالیہ صدف کی رخصتی ہمراہ عزیزم اسحاق احمد صاحب ولد مکرم طاہر احمد صاحب سے ہوئی۔ دونوں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ تمام پروگرام آن لائن ہوا۔ عزیزم ارسلان احمد نے تلاوت کی جس کے بعد مکرم عطاء المجیب راشدصاحب امام مسجد فضل لندن نے دُعا کروائی۔ جس میں تمام عزیز و اقارب نے آن لائن شرکت کی۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو ہمیشہ خو ش و خرم رکھے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ینز دونوںکو ایک دوسرے کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
اعلان تقریب رخصتی
