• 25 اپریل, 2024

حضورانورایّدہ اللہ تعالیٰ کی صحتِ کاملہ کیلئے درخواستِ دعا

جیسا کہ احبابِ جماعت کے علم میں یہ پریشان کُن اطلاع آچکی ہے کہ ہمارے پیارے حضورایّدہ اللہ تعالیٰ کو گِرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں ہیں۔احبابِ جماعت کو جو پیار اور عقیدت اپنے پیارے امام سے ہے اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ خاکسار کے نام دنیا بھر سے روزانہ الفضل لندن آن لائن کیلئے ڈاک آتی ہے۔اس میں مؤرخہ 16 مئی 2020ء کی ڈاک میں کوئی مضمون نہیں تھا۔منظوم کلام اور خطوط کا ایک انبار تھا جس میں شعراء نے اپنے آقا ایّدہ اللہ تعالیٰ سے لازوال محبت کا اظہار کرکے اپنے اللہ سے شفائےکاملہ کی استدعا کی ہے۔ان میں بعض اشعار ٹوٹےپھوٹے ہیں مگر کہنے والے کے جذبات کی عکاسی کر رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ شاعر کوئی چوٹ لگنے سے شعر کہنا شروع کرتا ہے اور آہستہ آہستہ ایک مانا جانے والا شاعر بن جاتا ہے۔

خاکسار کے نام ڈاک میں بےشمار قارئین نے حضورانور ایّدہ اللہ تعالیٰ کے متعلق بے چینی اور کرب میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ کلمات لکھے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

ایک قاری نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم پہلے ہی پیارے حضورایّدہ اللہ کے دیدار سے محروم ہیں اور دل چین نہیں پا رہا۔پہلے پانچ نمازوں میں حضورانور کا دیدار کرکے دل تسلی پاتا تھا اب اس جمعہ کے روز بھیM.T.Aکے ذریعہ دیدار سے محروم رہے۔ اے اللہ تعالیٰ! ہمارے آقا کو جلد شفا دے کہ ہم آنے والے جمعہ اور عید پرM.T.Aکے ذریعہ اپنے آقا کادیدار کر سکیں تا ہمارے دل تسلی پائیں اور سکون ملے۔

احباب جماعت کے یہ الفاظ قارئین الفضل تک پہنچا کے ان سے ایک بار پھر دعاکی نہایت عاجزانہ درخواست ہے کہ اس آخری مبارک عشرہ میں اپنے آقا کو اپنی شبانہ روز خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں تا غلبۂ اسلام کی مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے۔آمین

اَللّٰھُمَّ اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءَکَ شِفَاءً کَامِلًا عَاجِلًا لَا یُغَادِرُ سَقَمًا۔
اَللّٰہُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
۔

خوشبو میں نہائے ہوئے خوابوں کی طرح ہے
وہ شخص تروتازہ گلابوں کی طرح ہے

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ18۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

تم