• 11 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

ہمارے مذہب اسلام نے صفائی پر بہت زور دیا ہے یہاں تک کہ اسے ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔ آیئے! آج کی چھوٹی سی بات میں اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا ہم اسلام کے اس حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

  • کیا ہم پسینے سے شرابور کپڑے بدل کر نہا دھو کر کسی مسجد یا مجلس جاتے ہیں؟
  • کیا ہم غسل لینے کے بعد اپنی میل کچیل اور بالوں سے آلود صابن کی ٹکیہ کو بھی غسل دیتے ہیں تاکہ ہمارے بعد میں نہانے والا اس صابن کی ٹکیہ کو دیکھ کر کراہت محسوس نہ کرے؟
  • کیا ہم صاف ستھری جرابیں پہن کر مسجد میں جاتے ہیں کہ پچھلی صف میں کھڑے نمازی ہماری جرابوں کے تعفّن کی وجہ سے بیزار نہ ہوں؟
  • کیا ہم دوسروں سے بات کرتے ہوئے اتنا قریب تو نہیں ہوتے کہ ہمارے منہ کے چھینٹے ان کے منہ پر پڑ رہے ہوں اور یہ سپرے انکے لئے ناقابلِ برداشت ہو؟

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

سپورٹس ڈے مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2022