• 25 اپریل, 2024

فقہی کارنر

نمازمیں قیام کے دوران ہاتھ باند ھنے کی کیفیت

حضرت مولوی محمد ابراہیم بقا پوریؓ روایت کرتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوایک دفعہ میں نے نماز جمعہ سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ کا رکوع، قیام، قومہ، جلسہ درمیانہ تھا۔ ہر ایک رکن میں اطمینان اور تسلی ہوتی تھی۔ پھر میں نے ہاتھ باندھنے کی کیفیت دیکھی کہ سینے پر ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر تھا اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھِنگلی سے بازو پکڑا ہوا تھا اور تینوں درمیانی انگلیاں بازو پر تھیں اور کہنیوں کے جوڑ سے ورلی طرف ملی ہوئی تھی۔

(اصحاب احمد جلد10 صفحہ257 نیا ایڈیشن)

(داؤد احمد عابد۔استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

سپورٹس ڈے مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2022