• 28 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم عارب گرگیج صاحب مؤرخہ 9جون 2020ء کو نواب شاہ سندھ میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ کا خاندان ان خوش نصیب وجودوں میں سے تھا جو سندھی قوم میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرکے احمدیت کی آغوش میں آئے۔ آپ کے والد محترم احمد خان گرگیج نے خلافت ثانیہ کے عہد مبارک میں بیعت کی توفیق پائی۔ عارب گرگیج صاحب پیدائشی احمدی تھے۔ آپ کی زندگی کا ذیادہ تر وقت محمد آباد اسٹیٹ میں گزرا۔

مرحوم بہت بہت ملنسار، منکسر المزاج اورایثار کی صفت کے حامل تھے۔ آپ کے دینی اوصاف میں یہ خوبی نمایاں تھی کہ جمعہ کے دن صبح بہت جلدی تیاری کرکے مسجد حاضر ہوجاتے۔

قارئین الفضل کی خدمت میں دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے بچوں اور خاندان کو اسلام احمدیت کے نور سے منور رکھے۔ آمین

(انیس احمد ندیم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جون 2020