• 23 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 19 جولائی 2020ء

چین میں  کورونا کی دوبارہ آمد/ایرانی صدر کے بیان کی وضاحت/ہانگ کانگ میں  مزید کیسز/ ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں 39 ہزار مریض/ فلپائن میں مزید اموات/ روسی سفیر کی تردید

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ43لاکھ11 ہزار                     اموات: 6لاکھ3ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7377183
یورپ 3042330
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1391407
جنوب مشرقی ایشیا 1374503
افریقہ 561466
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 260161

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3833716 142881
2 برازیل 2046328 77851 34177 1163
3 ہندوستان 1077618 26816 38902 543
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 2ہزار

اموات: 14ہزار 9سو

ریکور ہونے والے: 3لاکھ 67ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 337594 4804
2 مصر 87172 4251 698 63
3 نائجیریا 35454 772

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سےRECOVERہونے والوں کی  کُل تعداد 80لاکھ44ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ14لاکھ47ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں11لاکھ22ہزار  جبکہ ہندوستان میں6 لاکھ77ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 31ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار کااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین کے  مغربی صوبہ زن یانگ میں  کورونا  مریضوں میں اچانک اضافہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چین  کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پاچکا تھا (الجزیرہ)
  • ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز کورونا سے متأثرہ افراد کی تعداد 25 ملین بتلائی تھی ، جس کی وضاحت کرتے ہوئے حکام نے اس تعداد کو تخمینا بتلایا ہے اور اس میں بھی  کافی حد تک کمی کی ہے۔واضح رہے کہ 25 ملین  تعداد قریبا  پورے ملک کی ایک تہائی آبادی بنتی ہے۔(الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ میں مزید نئے کیسز کے بعد  تمام علاقہ میں  مزید نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز کیسز میں تقریبا 100 کا اضافہ ہوا تھا۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں کورونا سے متأثرہ افراد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار کا اضافہ ہوچکا ہے جو کہ اب تک ایک دن میں  سب سے زیادہ  اضافہ  ہے۔جس کے بعد کل تعداد 10 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • فلپائن میں مزید 58 اموات کے بعد  ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1831 ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • گزشتہ روز برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے  کورونا وبا سے متعلق معلومات کے چوری کرنے سے متلعق لگائے جانے والے الزامات پر برطانیہ میں مقیم روسی سفیر نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ حال ہی میں امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات  انتہائی نامعقول نوعیت کے ہیں۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ