• 5 اگست, 2021

الفضل بے نظیر روحانی مائدہ ہے

محترمہ خالدہ نزہت آسٹریلیا سے لکھتی ہیں:
الفضل اور میرا بہت پرانا ساتھ ہے۔ جب سے آنکھ کھولی گھر میں الفضل آتا تھا (الحمدللہ)۔ اس لیے کورس کی کتابوں کے ساتھ ہی اسے بھی پڑھنا شروع کر دیا کیونکہ گھر میں سب ایک دوسرے سے ڈسکس کرتے تھے لیکن جب کچھ عرصہ نہیں پڑھ سکے تو کمی محسوس ہوتی تھی۔

اب الحمد للہ جب سے الفضل آن لائن شروع ہوا مستقل قاری ہوں اور کئی دفعہ اتوار کو بھی کھولتی ہوں۔ ایسا روحانی مائدہ ہے جو بےنظیر ہے۔ ہر قسم کے موضوع پر بہت اچھے مضامین پڑھنے کو ملتے ہیں ماشاء اللہ۔ آپ کی ٹیم کے لیے دل سےدعائیں نکلتی ہیں۔

مکرم امتہ الباری ناصر صاحبہ اور مکرم مربی شمشاد صاحب تو بہت اچھا لکھتے ہیں۔ مکرم مربی منور خورشید صاحب کے مضمون بھی اچھے ہوتے ہیں۔ ان کا جو مضمون قسط وار ہر جمعہ کو ملتا رہا پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ چونکہ میرا تعلق کھاریاں سے ہے اس وقت میں ناصرات الاحمدیہ میں تھی مربی ہاؤس نہیں بنا تھا اس لیے مربی صاحب ہماری گلی میں رہتے تھے۔

اللہ تعالیٰ سب لکھنے والوں اور ٹیم کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021