• 19 اپریل, 2024

تبصرے

نمبر 1۔ محترم بشیراحمد، کینبرا، آسٹریلیا سے لکھتے ہیں:
مؤرخہ 08جولائی 2021ء کے الفضل میں مکرم میر انجم پرویز صاحب مربی سلسلہ کا کلام پڑھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ ان کی خدمت میں یہی کہوں گا۔

غالب کیونکر زندہ ہوتے
آپ اگر آئندہ ہوتے

نمبر 2۔ مسزصفیہ بشیر سامی لندن سے لکھتی ہیں:
آپ کا علمی،روحانی اور اخلاقی مائدہ کی تیاری پڑھا۔ بہت مزا آیا اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے ساتھ تمام مخلصین کو جو آپ کے ساتھ دن رات لگ کر یہ مائدہ تیار کرتے ہیں سب کو جزائے خیر سے نوازے آپ سب ہمارے لئے اتنی محنت سے یہ مائدہ تیار کرتے ہیں جو ہماری روح کو تازہ کردیتی ہے الحمد للہ۔ ہمیں اپنی روح کی غذا ملتی ہے اور ہر روز یہ مائدہ میری نجات کا سبب بنتا ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزا

نمبر 3۔ امۃ الباری ناصر تحریر کرتی ہیں:
آپ نے الفضل آن لائن کے لیے علمی، روحانی اور اخلاقی مائدہ کی تیاری میں سرگرم عمل سب للّٰہی خدمت گزاروں کا ذکر کر دیا۔ جن کے نام آگئے ہیں اور جن کا ذکر نہیں ہو سکا سب کے لئے اجر عظیم کی دعا ہے۔ دین کی خدمت تو ایک نشہ ہے ایک دفعہ سواد آجا ئے توچھٹتا نہیں ہے۔ الفضل کی خدمت کرنے والے خود زندہ ہو جاتے ہیں۔ پرانی فائلوں میں سب قلم کاراب بھی نظر آتے ہیں۔

مضمون کی تمہید باندھنے کے انداز سے لذیذ دعوت کا منظر ابھرا اور لطف دے گیا۔ جزاک اللہ خیرا

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021