• 7 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

زیمبین کہاوت ہے کہ جب آپ کسی بچے کو چاند دکھاتے ہیں تو وہ آپ کی انگلی ہی دیکھتا ہے۔ (انٹرنیٹ)

یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ بات کے بجائے اس کے کہنے والے پر اندھا اعتماد کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ ایک بہلاوہ ہوتی ہے اور اصل مدعا سے دور لے جاتی ہے۔ جیسے بچے کے رونے کے سبب چاند دکھایا جاتا ہے۔ اسی طرح حضرت کنفوشس کا قول مشہور ہے کہ عقلمند آدمی چاند کی طرف اشارہ کرتا ہے اور نادان انگلی کا جائزہ لیتا ہے۔

اس سے مطلب واضح ہو جاتاہے کہ بعض لوگ صرف الفاظ کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان میں چھپے بڑے پیغام کو سمجھ نہیں پاتے۔ اس لئے جو صرف لفظی تقلید کرتے ہیں وہ بڑے مطالب سے محروم ہو جاتے ہیں۔

(ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2022