• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اَذْھِبْ عَنِّی الرِّجْسَ وَ طَھِّرْنِیْ تَطْھِیْرًا

ترجمہ: ’’اے میرے رب! مجھ سے ناپاکی کو دور رکھ اور مجھے ایسا پاک کردے جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے‘‘۔

حضرت مسیح ِموعودؑ کو ایک کشف میں طہارت و پاکیزگئ نفس کے لئے یہ دعا الہاماً سکھائی گئی ۔

قریبًا 1878 میں آپؑ نے گورداسپور میں ایک رات ایک رؤیاء میں یہ (مندرجہ بالا) دعا کی۔ آپؑ فرماتے ہیں کہ:
’’آنکھ کھلتے ہی مجھے یقین ہوگیا ۔۔۔۔۔میرے لئے آسمان پر ایک خاص فضل کا ارادہ ہے اور پھر میں ہر وقت محسوس کرتا رہا کہ ایک آسمانی کشش میرے اندر کام کر رہی ہے یہاں تک کہ وحی الٰہی کا سلسلہ جاری ہوگیا۔وہی ایک ہی رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے بتمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہوگئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہوسکتی‘‘۔

(تذکرہ صفحہ23،24)

حضرت مسیحِ موعودؑ اولاد کے حق میں دعائیں کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

نجات ان کو عطا کر گندگی سے
برات ان کو عطا کر بندگی سے
رہیں خوشحال اور فرخندگی سے
بچانا اے خدا! بد زندگی سے
وہ ہوں میری طرح دین کے منادی
فَسُبْحانَ الَّذِی اَخْزَی الاَعَادِیْ

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

ہر انسان کی استعدادیں بھی مختلف ہوتی ہیں