• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

الٰہی پناہ میں آنے اور ہر قسم کے شر سے بچنے کی دعا

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمؐ نے فرمایا کہ قرآن کی آخری تین سورتیں رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو۔ ان جیسی کوئی چیز نہیں جس سے پناہ مانگی جائے۔ (نسائی)

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ﴿۱﴾قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِ ۙ﴿۲﴾مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۳﴾وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۴﴾وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۵﴾وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۶﴾

(سورۃ الفلق)

تو کہہ کہ میں مخلوقات کے رب سے (اس کی) پناہ طلب کرتا ہوں۔ اس کی ہر مخلوق کی (ظاہری وباطنی) برائی سے بچنے کے لئے اور اندھیرا کرنے والے کی ہر شرارت سے (بچنے کے لئے) جب وہ اندھیرا کر دیتا ہے۔ اور تمام ایسے نفوس کی شرارت سے (بچنے کے لئے بھی) جو (باہمی تعلقات کی) گرہ میں (تعلق تڑوانے کی نیّت سے) پھونکیں مارتے ہیں۔ اور ہر حاسد کی شرارت سے (بھی) جب وہ حسد پر تل جاتا ہے۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ43)

)مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی(

پچھلا پڑھیں

ایضاً کا استعمال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 ستمبر 2022