• 19 مئی, 2024

اعلان ولادت

• مکرم فرخ شبیر لودھی۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ۔
محض اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے مؤرخہ 5 ستمبر 2022ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بیٹی کا نام ’’بازِغہ فرّخ‘‘ عطا فرمایا ہے۔ عزیزہ بازغہ مکرم شبیر احمد لودھی، صدر جماعت مریدکے کی پوتی اور مکرم ملک سلطان احمد کراچی کی نواسی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی بیٹی کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ صحت و سلامتی والی دراز عمر عطاء فرمائے، والدین کے لئے قرۃ العین بنائے اور جماعت کے لئے مفید وجود بنائے نیز دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین۔

• مکرم منیر احمد بھٹی۔ لائبیریااعلان کرواتے ہیں کہ۔
اللہ تعالیٰ نےمحض اپنے فضل و کرم سے مؤرخہ 6 ستمبر 2022ء کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔ بیٹی کا نام ربیقہ منیر تجویز ہوا ہے۔ عزیزہ ملک نذیر احمد پشاوری (درویش قادیان) کی پڑنواسی ہے۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ ربیقہ کو باعمر، نیک نصیب اور قرۃ العین بنائے۔ ہمیشہ اپنے فضلوں کے سائے میں رکھے اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ آمین۔

ادارہ کی طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ