حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب جنگ کے لئے نکلتے تو یہ دعا مانگتے: اَللّٰهم أنت عَضُدِي ونَصِيرِي، بِكَ أَحُول، وبِكَ أَصُول، وبك أقاتل یعنی اے میرے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے توہی میرا مددگار ہے۔ تجھ پر ہی میرا اعتماد ہے۔تیری مدد سے ہی میں حملہ آور ہوتا ہوں اور تیری ہی توفیق سے جنگ لڑتا ہوں۔
(ابو داؤد کتاب الجھا باب ما یُد عا عنداللقاء ِ)