• 3 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم حکیم قدرت اللہ محمود چیمہ تحریر کرتے ہیں کہ مکرم محی الدین راجیکی ابن مکرم مصلح الدین راجیکی (دارالرحمت غربی ربوہ) بروز ہفتہ 14دسمبر 2019ء کو بعمر 74سال وفات پاگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔آپ حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صحابی حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے سب سے بڑے پوتے تھے آپ کی نماز جنازہ 15دسمبر کو 11 بجے دن احاطہ صدر انجمن میں مکرم بشارت احمدمحمود نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ نے پڑھائی۔تدفین بہشتی مقبرہ طاہر آباد میں ہوئی۔بعد تدفین میجر ریٹائرڈ شاہد احمد سعدی نائب ناظر امور عامہ نے دعا کروائی۔قارئین سے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی درخواست ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دےآمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2019