• 20 اپریل, 2024

جس طرح جسمانی زندگی ہوا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی

جس طرح جسمانی زندگی ہوا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی
اسی طرح روحانی زندگی نماز کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی

موٴرخہ 4؍ستمبر 2022ء کو اٹلی کی نیشنل مجلس عاملہ لجنہ کی ممبرات کی ورچوئل ملاقات حضور انور ایدہ اللہ سے ہوئی۔

حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزنے سيکرٹري صاحبہ تبليغ کو تبليغ کے ميدان ميں اپني کوششوں کو مزيد بڑھانے کے بارے ميں توجہ دلاتے ہوئے فرمايا:
’’باقاعدہ comprehensive اور جامع پروگرام بنائيں۔کس طرح ہم نے تبليغ کرني ہے، کيا کيا چيز چاہيے، لٹريچر کتنا چاہيے، کس کس طرح لٹريچر تقسيم کرنا ہے، کن لوگوں کو مذہب سے دلچسپي ہے، ان تک کس طرح پہنچنا ہے اور کس طرح ان کو بلانا ہے۔ اپني واقف کار عورتوں سے سيمينار کريں۔ پرسنل رابطے پيدا کريں۔ ذاتي تعلق پيدا کريں۔ گھر ميں بيٹھ کر کھانے پکانے ميں يا مردوں کي باتيں سننے ميں نہ لگي رہا کريں۔خود بھي باہر نکليں۔ مردوں کو کہيں کہ ہمارابھي وہي کام ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔ٹھيک ہے تمہاري روٹي پاني کا انتظام ہم کر ديتے ہيں۔ وہ تو کريں گے ہي۔بچے بھي پالنا ہمارا کام ہے۔ بچوں کي تربيت کرنا بھي ہمارا کام ہےليکن اس کے ساتھ يہ تبليغ کرنا بھي ہمارا کام ہے۔بہت بڑے کام ہيں۔ ديکھيں آج کل ميں بعض دفعہ عورتوں کي، صحابيات کي مثاليں دے ديتا ہوں کہ وہ کيسے کيسے کام کر رہي تھيں تو وہ اسي ليے ديتا ہوں کہ آپ لوگوں کے سامنے نمونے قائم ہوجائيں۔‘‘

حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے سيکرٹري صاحبہ تربيت سے بات کرتے ہوئے نماز کي اہميت کے بارے فرمايا:
’’نماز کي عادت ڈاليں۔ ہر ايک ميں يہ تصور پيدا ہو جانا چاہيے کہ جس طرح انسان کي جسماني زندگي ہے۔ وہ ہوا کے بغير زندہ نہيں رہ سکتا اسي طرح روحاني زندگي نماز کے بغير زندہ نہيں رہ سکتی۔جتني مرضي نيکياں کرنے والے ہوں، نيکياں عارضي تو ہوتي ہيں۔ موسمي نيکياں ہوتي ہيں، کبھي ٹھنڈي ہوا چل گئي۔ کبھي ٹھنڈا موسم آگيا۔ کبھي فرحت بخش موسم آگيا۔ پھر وہي دوبارہ گرمي، ہوا بند۔ تو اس کا کوئي فائدہ نہيں ہوتا۔ پھر انسان بے چين ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ تو فائدہ تبھي ہے جب مستقل مزاجي سے آپ کي جو لجنہ ہيں۔ وہ نمازيں پڑھنے والي ہوں۔ اپنے بچوں کي تربيت کريں اوران کو نمازيں پڑھانے والي ہوں۔ لجنہ نے صرف خود نمازيں پڑھ ليں تو وہ کافي نہيں ہے جب تک کہ اپني نسل کو بھي نمازوں کا عادي نہ بنا ليں۔‘‘

(روزنامہ الفضل آن لائن 15؍نومبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 16؍دسمبر 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2022