• 2 مئی, 2024

جماعت احمدیہ گوئٹے مالا کا اٹھائیسواں جلسہ سالانہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام

نماز تہجد، علمی و تربیتی مضامین پر تقاریر،مرکزی نمائندہ کی شرکت

محض خدا تعالىٰ کے فضل سے جماعت احمدىہ گوئٹے مالاکا 28 واں جلسہ سالانہ مورخہ 20تا 22 دسمبر 2019ء مسجد بىت الاول مىں کامىابى سے منعقد ہوا۔
جلسہ سے اىک ماہ قبل گوئٹے مالا کى مختلف جماعتوں کے دورے کر کے سب احمدى احباب، نو مبائعىن اور غىر مسلم زىر تبلىغ افراد کو انفرادى طور پر جلسہ کى دعوت دى گئى۔اسى طرح مسجد کے ارد گرد 85ہمساىہ تحرىرى اور زبانى جلسہ کى دعوت دى گئى۔ لوکل خدام اور احمدىوں مىں شوق اور دلچسپى پىدا کرنے کے لىے ان سے مختلف عناوىن پر تقارىر کروائى گئىں۔
جلسہ کے تىنوں روز اجتماعى نماز تہجد ادا کى جاتى رہى نىز نماز فجر کے بعد درس قرآن، درس حدىث اور تحرىرات حضرت مسىح موعود علىہ السلام کا درس دىا گىا۔
پہلا روز:۔ جلسہ مىں بطور نمائندہ حضرت خلىفۃ المسىح مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب مبلغ سلسلہ امرىکہ شامل ہوئے نماز جمعہ کے بعد دوپہر کے کھانے سے فارغ ہو کر 3بجے پرچم کشائى ہوئى۔ مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے لوائے احمدىت اور خاکسارنے ملکى پرچم لہرایا۔
پہلے اجلاس کا آغاز مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب کى صدارت مىں ہوا۔ تلاوت اور منظوم کلام حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے بعد خاکسار نے جلسہ سالانہ گوئٹے مالا کے لىے حضورانور اىدہ اللہ تعالىٰ کے پىغام کا سپىنش ترجمہ پڑھ کر سناىا۔
اس کے بعد مکرم صدر صاحب اجلاس نے افتتاحى تقرىر کى جس مىں انہوں پہلے جلسہ سالانہ کا تعارف اور صداقت حضرت مسىح موعود علىہ السلام بىان کى۔ اس کے بعد مکرم داوىد گنزالىز صاحب نے ‘آنحضرتﷺ کا اسوہ حسنہ’کے موضوع پر تقرىر کى۔اس کے بعد سوال و جواب کى مجلس ہوئى۔ نماز مغرب وعشاء کى ادائىگى کے بعد شام کا کھانا پىش کىا گىا ۔

دوسرا روز :۔مورخہ 21دسمبر کو ساڑھے نو بجےدوسرا سىشن شروع ہوا۔ تلاوت و سپىنش ترجمہ کے بعد مکرم فائز احمد صاحب نے نظام جماعت کے موضوع پر اپنے خىالات کا اظہار کىا۔ اس کے بعد مکرم داوىد صاحب نے شراب نوشى اور سور کے گوشت کے نقصانات بتائے۔ اور اىک لوکل خادم مکرم ىوسف راندھو صاحب نے خلافت کى برکات کے موضوع پر تقرىر کى۔ اس کے بعد جلسہ مىں شامل ہونے والے غىر مسلم مہمانان نے اپنے تاثرات پىش کىے۔
اىک مہمان کے تاثرات : کابون سے آنے والے اىک غىر مسلم مہمان نے بىان کىا کہ جب وہ اپنے گھر سے نکل کر جلسہ سالانہ گوئٹے مالا مىں شامل ہونے کے لىے بس سٹاپ پر پہنچے تو بس جاچکى تھى۔ اس کے بعد اور کوئى بس جانے والى نہ تھى اس لىےوہ کافى پرىشان تھے۔ ابھى اسى پرىشانى مىں تھے کہ کسى نے اطلاع کى کہ وہ بس تھوڑى دور جا کر کسى خرابى کى وجہ سے رکى ہوئى ہے، چنانچہ وہ فوراً وہاں پہنچے اور اسى بس مىں بىٹھ کر جلسہ کے لىے آئے۔ مہمان کا کہنا تھا کہ ىہ خدا تعالىٰ کى تقدىر ہے جو مجھے ىہاں تک لے آئى ہے۔
بعد ازاں سوال و جواب کى محفل ہوئى ۔نماز ظہر اور عصر کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔
سہ پہر ساڑھے تىن بجے تىسرا اجلاس تلاوت قرآن کرىم سے شروع ہوا جس کے بعد مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے مالى قربانى اور اس کى برکات کے موضوع پر تقرىرکى۔ اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئى۔ بعد ازاں نماز مغرب و عشاء ادا کى گئىں۔
جلسہ کے دوسرے روز غىر مسلم مہمانوں کے ساتھ اىک ڈنر رکھا گىا۔ اس مىں 43غىر مسلم مہمان تشرىف لائے۔ پروگرام کے آغاز مىںتلاوت قرآن کرىم،ترجمہ اور منظوم کلام حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام پىش کىا گىا۔ بعد ازاں مکرم داوىد صاحب نے جماعت کا تعارف کرواىا اور مکرم رامىرو صاحب نے بائىبل اور اسلام کے موضوع پر تقرىرکى۔ اس کے بعد خاکسار نے مہمانوں کى آمد پر شکرىہ اداکىا اور گوئٹے مالا مىں احمدىت کے حوالہ سے تقرىر کى۔
اس کے بعد مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے جماعت کے قىام کا مقصد اور اسلام کى امن اور محبت کى تعلىم بىان کى۔ دعا کے بعد سب حاضرىن کو عشائىہ پىش کىا گىا۔ اس پروگرام مىں وکلاء اور ىونىورسٹىز کے پروفىسرز کے علاوہ اىک کانگرىس وومىن بھى شامل ہوئىں۔

تیسرا روز :صبح ساڑھے نو بجے پانچواں اجلاس شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کرىم مع ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم ہنس لىموس صاحب (اىک لوکل خادم )نے آنحضرت ﷺ کى سىرت طىبہ پر اىک مضمون حاضرىن کو پڑھ کر سناىا۔
اس کے بعد خاکسار نے ‘حضرت مسىح علىہ السلام کى صلىب سے نجات ’کے موضوع پر تقرىر کى۔
اس کے بعد دلچسپ سوالات کا سلسلہ شروع ہوگىا جو تقرىباً ڈىڑھ گھنٹہ سوالا ت کا سلسلہ جارى رہا۔ آخرى تقرىر مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب کى تھى جس مىں انہوں نے جماعتى رواىات کا تفصىلى ذکر کىا،چندوں اور دىگر تربىتى امور کى طرف توجہ دلائى۔ آپ نے پىغام حضور انور اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز برموقع جلسہ سالانہ گوئٹے مالا کو دہراىا۔ دعا کے بعد نماز ظہر و عصر اداکى گئىں جس کے بعد کھانا پىش کىا گىا۔
کھانے کے بعد بىعت کرنے کى خواہش کا اظہار کرنے والے احباب و خواتىن مىں سے پہلے مردوں اور پھر خواتىن کو خاکسار اور مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے بٹھا کر دوبارہ تفصىل کے ساتھ شرائط بىعت،بىعت کا مقصد ،خلافت کى برکات سمجھائىں۔ الحمدللہ اس موقع پر 32احباب و خواتىن بىعت کرکے جماعت احمدىہ مىں شامل ہوئے۔بىعتىں ہوئىں اور اس طرح جلسہ کا اختتام ہوا۔الحمدللہ

گوئٹے مالا کى دوسرى مسجد ‘مسجد نور’کا کابون کے علاقہ مىں سنگ بنىاد

مورخہ 24 دسمبر کو دوپہر 11بجے تلاوت قرآن کرىم اور حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے منظوم کلام سے تقرىب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد خاکسار نے جماعت احمدىہ کا تعارف کرواىا جس کے بعد مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے بىان کىا کہ مسجد کى تعمىر کا مقصد، خدائے واحدوىگانہ کى عبادت اور انسانىت مىں مساوات،امن اور محبت کى تعلىم دىنا ہے۔ مکرم عبدالستار خاں صاحب مبلغ سلسلہ کولمبىا نے مختصر خطاب فرماىا،مہمانوں نےاپنے تاثرات بىان کىے اور اسلام احمدىت کے امن اور مساوات کے پىغام کو بہت پسند کىا۔ مہمانوں کے علاوہ 55 لوکل احمدى بھى اس تقرىب مىں شامل ہوئے۔
اس کے بعد مسجد کا سنگ بنىاد رکھا گىا،سب سے پہلے مکرم سىد شمشاد احمد ناصر صاحب نے پىارے آقا کا عطا کىا ہوا تبرک دعاؤں کے ساتھ رکھا اس کے بعد خاکسار نے اىنٹ رکھى اس کے بعد مکرم عبدالستار صاحب مبلغ سلسلہ کولمبا نے اىنٹ رکھی۔
اس کے بعد مربىان کرام،واقفىن، لوکل مہمانان،لوکل احمدىوں اور بچوں نے بھى باری باری اینٹیں رکھیں۔الحمدللہ
دعا کے بعد سب احباب کو دوپہر کا کھانا پىش کىا گىا۔

(رپورٹ عامر نفىس ۔ مبلغ سلسلہ گوئٹے مالا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ مورخہ17 جنوری 2020ءبمقام مسجد بیت الفتوح لندن کا خلاصہ