• 5 مئی, 2024

نمازجنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ تعالی نے مؤرخہ 8 جنوری 2022ء بروز ہفتہ 12بجے دوپہر اپنے دفتر (اسلام آباد) سے آ کر مکرمہ بلقیس سلطانہ صاحبہ کی نماز جنازہ حاضر اور درج ذیل مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ بلقیس سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم صفدر علی گُجر صاحب مرحوم (حلقہ بیت الفتوح۔ یوکے)
یکم جنوری 2022 کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ انتہائی نیک، دیندار، صوم وصلوۃ کی پابند، بُہت ملنسار، غُرباء کا خیال رکھنے والی اور خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1 مکرم سمیع اللہ خان صاحب ابن مکرم مہر فضل کریم سیال صاحب مرحوم
4دسمبر 2021 کو 64سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے جماعت سوبھاگا ضلع سرگودھا میں صدر جماعت کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوۃ کے پابند، تہجدگزار، مہمان نواز، صابرو شاکر ایک متوکل علی اللہ اور نیک انسان تھے۔ خلافت سے دلی وابستگی رکھتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دوبیٹیاں شامل ہیں۔

-2 مکرمہ نصرت منعم صاحبہ اہلیہ مکرم منعم باللہ صاحب (سابق امیر چٹا گانگ۔ بنگلہ دیش)
18دسمبر 2021 کو 71سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند، تہجد گزار، قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والی، چندہ جات میں باقاعدہ غریب پرور، مہمان نواز اور خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک اورمخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-3 مکرم محمد امین بھٹی صاحب ابن مکرم بہادر علی صاحب مرحوم
یکم دسمبر 2021 کو 76سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے اپنے گاؤں شمس آباد میں قائد خدام الاحمدیہ کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند، تہجد گزار، بے ضرر اور نہات شریف النفس انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔ آپ کے بیٹے مکرم امجد بلال صاحب (مربی سلسلہ) خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ آپ مکرم احمد طاہر مرزا صاحب (مبلغ سلسلہ Accra۔گھانا) کے سسر تھے۔

-4 مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب ابن مکرم ماسٹر عطاء اللہ صاحب مرحوم (جرمنی)
5 دسمبر 2021 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے شعبہ ضیافت یوکے کے تحت لمبا عرصہ مسجد فضل لندن کے کچن میں خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوۃ کے پابند، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے، سادہ مزاج، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہراتعلق تھا۔ بچوں اور آئندہ نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کی تلقین کرتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

-5 مکرمہ راحیلہ نشاط صاحبہ
16نومبر 2021 کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، نفاست پسند، مہمان نواز ،صابرہ وشاکرہ ،روزانہ باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی، چندوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

(ادارہ کی طرف سے تمام پسماندگان تعزیت قبول فرمائیں)

پچھلا پڑھیں

اطاعت امام میں معروف کی شرط کا مطلب اور حکمت

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ