• 10 اکتوبر, 2024

تقریبِ پُر مسرت

مکرم شکیل احمد۔ مورڈن پارک برطانیہ یہ اعلان بھجواتے ہیں:
خاکسار کے بیٹے راحیل احمد کی تقریب دعوت ولیمہ موٴرخہ 30؍دسمبر 2022ء کو Saams Function Hall میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم کاشف احمد نے کی۔ بعدازاں مکرم محمود احمد طلحہ مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ نے دعا کروائی اور معز زمہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیاگیا۔

قبل ازیں مؤرخہ 11؍مارچ 2022ء کو عزیزم راحیل احمد کا نکاح عزیزہ عائشہ قیصر بنت قیصر ممتاز صاحب سے محمد اقبال صاحب مربی سلسلہ نے پڑھایا تھا۔ بچی مؤرخہ 25؍دسمبر 2022ء کو برطانیہ پہنچی اور 27؍دسمبر 2022ء کو ان کی تقریبِ رخصتانہ کا انعقاد ہوا۔

عزیزم راحیل احمد مکرم نذیراحمد گھسیٹ پورہ حال مقیم برطانیہ کے پوتے اور مکرم فیض احمد مرحوم (کھرڑیانوالہ) کے نواسے ہیں۔ جبکہ عزیزہ عائشہ قیصر مکرم ممتاز باجوہ مرحوم کی پوتی اور مکرم فضل احمداعوان مرحوم کی نواسی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لئے ہر لحاظ اور جہت سے بابرکت فرمائے۔ اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ نیز یہ جوڑا اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کو کما حقہ ادا کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو۔ آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی