• 10 اکتوبر, 2024

ایک سبق آموزبات

غلطی پر ندامت

ہر انسان سے غلطی سرزد ہو سکتی ہے۔ غلطی کے بعد دو امر ممکن ہیں ایک تو یہ کہ غلط کار اپنی غلطی پر اصرار کرے اس صورت میں وہ یہ دوسری غلطی کر رہا ہے۔ دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ غلطی کا اعتراف کر لیا جائے۔ دوبارہ اسے نہ کرنے کا پختہ عہد کیا جائے۔ اگر غلطی سے کسی کا نقصان ہوجائے تو اُس کی تلافی کی جائے۔ اس دوسری صورت میں جسے توبہ کہتے ہیں کئی نیکیوں کے رستے کھل جاتے ہیں اور کئی گناہوں سے بچا جا سکتا۔

(مرسلہ: عبدالباسط شاہد۔یوکے)

پچھلا پڑھیں

سانحہ ارتحال و اعلانِ دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2023