• 18 مئی, 2024

رپورٹ جلسہ یوم مصلح موعود رضی اللہ عنہ

رپورٹ جلسہ یوم مصلح موعود رضی اللہ عنہ
جامعۃ المبشرین گھانا

الحمد للہ ، خدا تعالی کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مؤرخہ 20 فروری 2021 بروز ہفتہ صبح دس بجے مجلس ارشاد کے زیر اہتمام جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت مکرم طاہر احمد ظفر صاحب استاد جامعۃ المبشرین گھانانے کی ۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو گیمبیا کے طالب علم عزیزم عبد العزیز باہ نے کی۔ تلاوت کردہ حصہ کا ترجمہ لائبیریا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم ابراہم سیسے نے پیش کیا۔ اسکے بعد گھانا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم یوسف اوسے نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی کا تحریر کردہ منظوم کلام ’’ہے دست قبلہ نما‘‘ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مترنم آواز میں پیش کیا۔

بعد ازاں مالی کے طالب علم عزیزم احمد کولیبالی نے پیشگوئ حضرت مصلح موعود کے عظیم الشان الفاظ سامعین کو پڑھ کر سنائے۔ پروگرام کی پہلی تقریر گھانا کے طالب علم عزیزم صادق ڈونکو صاحب نے کی جو فائنل ائیر کے طالب علم ہیں۔ تقریر کا عنوان پیشگوئی حضرت مصلح موعود کا پس منظر تھا۔

اس تقریر کے بعد عزیزم فردوس اسحاق نے دیگر گھانین طلباء کے ساتھ ملکر حمدیہ کلام پیش کئے ۔ یہ کلام انہوں نے از خود تیار کئے تھے جن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کامیابیوں کا ذکر تھا۔ پروگرام کی دوسری تقریر مکرم مبشر احمد اقبال صاحب استاد جامعۃ المشرین نے کی۔ انکی تقریر کا عنوان حضرت مصلح موعود کے عظیم کارنامے تھا۔ مقرر نے بڑی تفصیل کے ساتھ عنوان تقریر پر روشنی ڈالی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی عظیم مساعی کا ذکر کیا۔تقریر کے بعد صدر جلسہ نے حاضرین سے مختصر خطاب کیا اور اختتامی کلمات کہے۔

امالی سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حضرت مصلح موعودؓ کی شان میں حمدیہ گیت پیش کئے۔آخر میں مکرم نواز احمد صاحب انچارج مجلس ارشاد نے صدر اور حاضرینِ جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔ مکرم صدر صاحب مجلس نے دعا کروائی اوریوں یہ بابرکت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔ الحمد للہ

آخر پر جملہ اساتذہ اور طلباء میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

اللہ تعالی تمام شاملین کو اورمتظمین کو بہترین جزاء دے اور انکے ایمان و علم میں برکت دے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن غانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2021