• 2 مئی, 2024

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر 4، 20 ۔اپریل 2020

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
22,333 5,493 1,125

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

1 مصر 3144
2 جنوبی افریقہ 3158
3 مراکش 2685
4 الجیریا 2629
5 گھانا 1042

لاک ڈاؤ ن نرم کرنے کی شرائط

عالمی ادارہِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی حکومت لاک ڈاؤن تب ہی نرم کرے جب چھ بنیادی شرائط پوری کر لے۔

اول: وائرس کے عمومی پھیلاؤ کو کنٹرول کر لیا گیا ہو۔

 دوم:صحت کے ڈھانچے اور نظام میں اتنی سکت اور صلاحیت ہو کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کی ٹیسٹنگ کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو فوری طور پر الگ کر کے ان کو قرنطینہ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

سوم: اسپتالوں اور معمر و بیمار لوگوں کے لیے مختص نرسنگ ہومز اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں میں وائرس پھیلنے کے امکان کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کر لیے گئے ہوں۔

چہارم: تعلیم گاہوں، دفاتر، کارخانوں، بازاروں وغیرہ کے بارے میں اطمینان ہو جائے کہ وہاں ماسک لگانے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی شرط سختی سے پوری ہو گی۔

پنجم: بیرونِ ملک سے آنے والوں کی صحت کی جانچ پڑتال کا موثر نظام قائم ہو چکا ہو۔

ششم: عوام  کورونا سے متعلق طبی حقائق کے بارے میں نہ صرف باشعور ہوں بلکہ تیزی سے بدلتے حالات سے اپنے روز مرہ کو ہم آہنگ کرنے اور ریاستی اقدامات پر عمل کرنے کے بارے میں حقیقی تعاون پر آمادہ ہوں۔

(BBC)

لائبیریا

 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لائبیریا  نے تین ہفتوں کے لئے لگائی گئی امیرجنسی کو مزید  60 دن تک توسیع دے دی ہے ۔

https://www.journalduniger.com/liberia-etat-durgence-prolonge-a-cause-du-covid19/

گنی ایکوٹوریل

 گنی کے لئے  اقوام متحدہ کی طرف سے  بھجوائی گئی امداد پہنچ گئی  ہے۔ اس سامان میں 10560 ماسک 19000 میڈیکل دستانے اور 2 وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔

نائیجر

نائیجر کے دارلحکومت Niamey نیا مے میں لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات دینے کے لئے آگاہی مہم چلائی گئی ہے (ANP)

مراکش

مراکش نے کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے پیش نظر ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کو ۲۰ مئی تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ مراکش  مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے افریقہ میں تیسرے نمبر پرہے ۔

https://www.journalduniger.com/maroc-covid-19-prolongation-de-letat-durgence-sanitaire-jusquau-20-mai/

کیمرون نے وینٹی لیٹربنالیا

  کورونا وائرس کی تکلیف دہ صورت حال سے دوچار دنیا کے ہر ملک کو اپنے وینٹی لیٹرز گننے ، ٹھیک کرنے  اور کمی پوری کرنے کے لئے  درآمد کرنے پر مجبو رکر دیا ہے۔ ایسے میں جب پوری دنیا میں اس کی کمی محسوس کی جار ہی ہے ۔ ضرورت ایجاد کی ماں ہے کے تحت کمیرون نے مقامی طو رپر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے اور وقت کی انتہائی  ضرورت بھی ۔

https://www.africanews.com/2020/04/17/covid-19-cameroon-engineers-develop-ventilator-prototype/

گنی

 گنی  حکومت کے وزیر اور گورنمنٹ کے جنرل سیکرٹری Sékou Kourouma کی وفات کورونا وائرس سے ہوگئی ہے ۔وہ ایک معروف شخصیت تھے اور لمبا عرصہ مختلف عہدوں پر فائز رہ کر ملک کی خدمت کی۔

https://www.journalduniger.com/guinee-le-ministre-secretaire-general-du-gouvernement-decede-du-covid-19-2/

ایوری کوسٹ

وزارت خاندانی بہبود  و  بچگان نے غریب  اور بے گھر بچوں کو کفالت میں لینے کا فوری ایک پروگرام جاری کیا ہے۔ ایسے بچوں کو ایک سنٹر میں اکٹھا کی اجائے گا جہاں ان کی خوارک  اور  صحت کا خیال رکھاجائے گا  اور کورونا پر بریفنگ دی جائے گی ۔

https://www.journalduniger.com/cote-divoire-covid-19-mise-en-place-dun-plan-durgence-de-prise-en-charge-des-enfants-vulnerables/

برکینا فاسو کے وزیر کی صحت یابی

برکینا فاسو کے وفاقی وزیر ٹرانسپورٹ Vincent Dabilgou صحت مند ہو گئے۔ان کا 29 مارچ کو کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا تھا۔

https://lefaso.net/spip.php?article96292

عوامی جمہوریہ کونگو

کورونا اور ایبولا ایک ساتھ

ایبولا  وائرس 1976 میں کونگو میں دریافت ہوا تھا ۔ ایبولا وائرس سے 2013 سے 2016 میں مغربی افریقہ میں گیارہ ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔ کونگو میں 2018 میں اس کا پھر ایک دور آیا جس کے ختم ہونے کا اعلان ابھی کچھ عرصہ قبل کیاگیا تھا۔ تاہم حکومت اور WHO کے اعلان کے  بہتر گھنٹے کے بعد ہی ایبولا کا ایک اور کیس سامنے آگیا اور  ایک ہفتے میں اب تک چھ کیسز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں ۔کونگو کورونا سے بھی متاثر   ہے اور اب تک 332کیسز سامنے آچکے ہیں۔

https://fr.africanews.com/2020/04/18/rdc-un-6e-cas-d-ebola-dans-l-est-medias/

مراکش

کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے  فوری اقدامات کرنے کے حوالے سے مراکش ایک مثال بن کر ابھرا ہے ۔  پبلک میں انتہائی کم قیمت پر ماسک مہیا کرنے ، بے روزگاری فنڈ دینے ، غریب خاندانوں کی مدد کرنے، ٹی وی کے ذریعہ تعلیم جاری رکھنے  اور دیگر اقدامات کرنے کی وجہ سے مراکش کے اقدامات کو بہت سراہا جا رہاہے۔

 مراکش نے مقامی طو رپر بنا لئے پانچ صد وینٹی لیٹرز

مراکش کے مقامی   ماہرین نےا س وقت کی اہم ترین ضرورت کا حل نکال لیا ہے ۔ اور مقامی طور پر پانچ صد سے زائد ینٹی لیٹرز تیا رکرکے کورونا کا علاج کرنے والے سنٹرز کو مہیا کر دئے گئے ہیں ۔

https://www.journalduniger.com/covid-19-pourquoi-le-maroc-est-un-exemple/

زمبابوے

کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر زمبابوے میں  لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے کے لئے بڑھا دیاگیا ہے ۔

https://www.aljazeera.com/news/2020/04/zimbabwe-extends-coronavirus-lockdown-weeks-200419152145245.html

جھوٹی خبر دینے والے کو 20 سال کی قید کی دھمکی

زمبابوے میں صدر مملکت کے نام سے وبا کے متعلق جھوٹا نوٹیفیکیشن بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ پکڑے جانے پر اس شخص کو بیس سال کی قید سنائی جائے گی۔ تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔

https://www.aljazeera.com/news/2020/04/zimbabwe-president-threatens-fake-news-author-20-years-jail-200414150840843.html?utm_source=website&utm_medium=article_page&utm_campaign=read_more_links

جماعت احمدیہ برکینا فاسو خدمت خلق کے میدان میں

 لاک ڈاؤن اور کورونا وئرس کے  خوف کی وجہ سے خون کا عطیہ دینے والوں کی کمی کے باعث  بلڈ بنکس میں  خون کی شدید قلت محسوس کی گئی۔ حکومت نے اعلان کیا کہ عطیہ خودن دینے کے لئے لوگ آگے آئیں۔ خدمت انسانیت کے اس موقع پر ایک با رپھر ہیومینٹی فرسٹ اور مجلس خدام الاحمدیہ برکینا فاسو آگے آئیں۔

 چنانچہ مورخہ ۱۹ ۔اپریل کو  سرکاری میڈیکل ٹیم احمدیہ مشن ہاؤس Ouagadougou آئی اور عطیات لینے کے لئے مسرور  سپورٹس ہال میں سیٹ اپ لگایا ۔خدام الاحمدیہ نے اس موقع پر 77 بیگ خون عطیہ کیا۔

عطیہ دینے والوں میں صرف Ouagadougou کے خدام شامل ہوئے۔  ہیومنٹی فرسٹ اور مجلس خدام الاحمدیہ عطیہ خون کے اس پروگرام کو دوسرے ریجن میں بھی کرنے کا رداہ رکھتی ہیں۔ یاد رہے دسمبر 2019ء میں خدام الاحمدیہ برکینا فاسو خون کے  393بیگ  عطیہ کر چکی ہے ۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ ۔برکینا فاسو)

(نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ ۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اپریل 2020