• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

مصیبت سے نجات حاصل کرنے کی دعا

حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ حضرت یونس ؑ نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا کی تھی کوئی بھی مسلمان وہ دعا کرے تو قبولیت کا موجب ہوتی ہے۔ روایات میں ہے کہ اس دعا کے بعد کَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ کا وعدہ ہے کہ جو مومن بھی اعتراف ظلم کر کے دعا مانگے گا اس کی دعاقبول ہو گی۔

(تفسیر قرطبی جزء11 صفحہ334)

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۖ۸۸﴾

(الانبیاء: 88)

تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔ میں یقیناً ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ13)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

بھائی عبد الرحیم دیانت مرحوم، درویش قادیان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جون 2022