• 24 اپریل, 2024

فقہی کارنر

حضرت عبد اللطیف شہیدؓ کا زیارت مسیح موعود کرنا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔
چونکہ وہ میری شناخت کر چکے تھے کہ یہی شخص موعود ہے۔ اس لئے میری صحبت میں رہنا اُن کو مقدم معلوم ہوا، اور بموجب نص اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ (النساء: 60) حج کا ارادہ انہوں نے کسی دوسرے سال پر ڈال دیا اور ہر ایک دل اس بات کو محسوس کر سکتا ہے کہ ایک حج کے ارادہ کرنے والے کے لئے اگر یہ بات پیش آ جائے کہ وہ اس مسیح موعود کو دیکھ لے جس کا تیرہ سو برس سے اہل اسلام میں انتظار ہے تو بموجب نص صریح قرآن اور احادیث کے وہ بغیر اس کی اجازت کے حج کو نہیں جا سکتا۔ ہاں با اجازت اس کے کسی دوسرے وقت میں جا سکتا ہے۔

(تذکرة الشہادتین، روحانی خزائن جلد20 صفحہ49)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

بھائی عبد الرحیم دیانت مرحوم، درویش قادیان

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جون 2022