• 24 اپریل, 2024

ہیومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کی گھانا میں سرگرمیاں

مورخہ 8 دسمبر 2021ء کو جناب ڈاکٹر حافظ بن صالح، اپر ویسٹ گھانا کے ریجنل وزیر نے ہیومینٹی فرسٹ گھانا سے اپیل کی کہ وہ ہیومینٹی فرسٹ کی اسکیموں میں اس خطے کو ترجیح دیتے رہیں تاکہ یوں تیز رفتار ترقی میں ہمارے علاقہ کو بھی مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے علاوہ اور بھی بہت سے شعبے ہیں جو ترقی میں تعاون کے لیے ان کے ساتھ شراکت کر سکتے ہیں۔ جناب ڈاکٹر بن صالح نے جماعت احمدیہ گھانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہیومینٹی فرسٹ گھانا کی ایک ٹیم جس میں ہیومینٹی فرسٹ یو کے کے دو میڈیکل ڈاکٹرز بھی شامل تھے سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اس علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں جماعت احمدیہ کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کے لوگ واقعی خلوص دل سے جماعت احمدیہ کی اس علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہتے ہیں، بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جماعتی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔ اس لیے میں آپ کے دورے کو ہیومینٹی فرسٹ اور اپر ویسٹ ریجن کے صحت کے شعبے کے درمیان ایک مضبوط بنیاد کی کڑی رکھنے کے تناظر میں دیکھتا ہوں۔

یہ اس لیے بھی ضروری تھا کیونکہ اس علاقہ کے لوگوں کے لیے صحت کا مسئلہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس خطہ میں مختلف کلینکس، ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتال کافی نہیں ہیں اور مزید اضافہ کی ضرورت ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر بن صالح نے اس امر پر اظہار خوشنودی کیا کہ برطانیہ کے ماہر ڈاکٹروں کے آنے سے ٹریننگ کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں صحت کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ریجنل وزیر نے مزیدکہا کہ یہ ریجن ہیومینٹی فرسٹ کے ساتھ طویل المدتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے، انہیں ایسا کرنے کے عزم پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔

ہیومینٹی فرسٹ گھانا کے چیئرمین الحاج فاروق علی گبونگٹا نے بتایا کہ اگرچہ وہ شمالی گھانا میں تقریباً 20 سال سے کام کر رہے ہیں، تاہم، یہ پہلا موقع تھا جب وہ اپر ویسٹ ریجن میں آئے ہمیں خدمت کرنے کی توفیق ملی۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہیومینٹی فرسٹ گھانا اوسطاً ہر سال پانی کے لئے تقریباً 10 بورہول بناتی ہے اور ان میں سے تقریباً 30 کی تزئین و آرائش کرتی ہے، اور یہ کہ انہوں نے علم برائے زندگی پروگرام کے تحت متعدد اسکول بھی تعمیر کیے ہیں۔ ہم وہ دوسرے ممالک سے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ برطانیہ سے ڈاکٹرز حاصل کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر دینے کے لیے اپر ویسٹریجن کا انتخاب کیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر اظہر صدیق، ہیومینٹی فرسٹ یو کے، ای این ٹی کنسلٹنٹ نے کہا کہ انہوں نے انسانی وسائل کے سرمائے کو تربیت دے کر طبی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کے لیے گلوبل ہیلتھ کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ وہ رضاکارانہ طور پر انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے وہ علاقے میں مقامی ٹیم کے ساتھ مل کر ضرورت کے علاقوں کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ خلا کو پر کرنے میں مدد کر سکیں۔ وہ اپنے کام کو صحت کے شعبے کے علاقائی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک مشترکہ مقصد حاصل کیا جا سکے، اور یہ کہ ان کی ضرورتوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور اس بنیاد پر انہوں نے اس خطے کا انتخاب کیا ہے۔ ڈاکٹراظہر صدیق صاحب نے اپنی تمام نیک تمناؤں اور اس خطہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا یقین دلایا۔ ان کے ہمراہ دوسرے ڈاکٹر مکرم اعجاز احمد، ہیومینٹی فرسٹ یو کے چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں۔

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ