• 29 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

سوانا Tswana زبان کی کہاوت ہے کہ ننھا پرندہ اس وقت تک چہچہانا نہیں سیکھتا جب تک کہ وہ اپنے بڑے کو نہ سنے۔ (انٹرنیٹ)

اس محاورے کا مطلب یہ ہے کہ بچے اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں۔

اسی زبان کی دوسری کہاوت ہے کہ ایک بوڑھی چینی مرغی (Guinean Fawl) کے پر رنگین نہیں ہوتے لیکن اس کے بچوں کے پروں میں رنگ ہوتے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

اس کہاوت کا مطلب یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ بڑوں کے عادات اطوار سے تو سب واقف ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا اصل عکس ان کے بچوں میں نظر آتا ہے۔ کوئی بچہ ایک خوبی تو کوئی دوسری خوبی سے رنگین ہوتا ہے۔

ان دونوں کہاوتوں کو ملا کر پڑھا جائے تو عربی ضرب المثل اَلْوَلَدُ سِرٌّ لِّاَبِیْہٖ یعنی بیٹا باپ پر گیا ہے، صادق آتی ہے۔ تیسرا یہ کہ ماں باپ سادگی کی تصویر ہیں جبکہ اولاد کو زمانہ کی ہوا لگ گئی ہے۔

(ذیشان محمود۔ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2022