• 29 اپریل, 2024

موبائل سے مکمل اسلامی اصطلاحات لکھنے کا آسان طریقہ

کہا جاتا ہے پہیہ وہ پہلی ایجاد ہے جس نے انسان کو ترقی کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسے تو د نیا کی ہر ایجاد انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے لیکن سمارٹ فون کی ایجاد سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف گردانی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے بعد اس نے انسان کی زندگی میں نہایت سہولت اور آسانی پیدا کر دی۔ لیکن علاوہ اخلاقی و سماجی نقصانات و مضرات کے ایک بڑا مسئلہ میسیجز میں اصطلاحات کی کمپوزنگ اور مکمل نہ لکھا جانا بھی ہے۔ کئی لوگ مختلف اردو ’’کی بورڈز‘‘ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ان کو طرح طرح کے اشتہارات (adds) کا سامنا رہتا ہے۔ جو انٹرنیٹ آن ہوتے ہی سامنے آ جاتے ہیں اور الجھن کے ساتھ ساتھ وقت کے ضیاع کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

محترم ایڈیٹر صاحب مؤقر روزنامہ الفضل آن لائن لندن متعدد بار قارئین کو اس طرف توجہ دلاچکے ہیں لیکن پھر بھی روز مرہ ہمیں اس مسئلہ کا سامنا رہتا ہے۔ القابات و اصطلاحات کو تحریر کرنا اکثر کے لئے ایک وقت طلب اور دقت کا امر ہے۔ اور معزز دینی و مذہبی ہستیوں کے ناموں کے بعد مستعمل دعائیں، درود و سلام بار بار لکھنا مشکل امر ہے۔ ایک واضح مثال اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اور جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا کی ہے۔ وقت کی کمی کے باعث یا بار بار ٹائپنگ سے بچنے کی خاطر اکثر احباب انگریزی استعارات یا مقطعات کو پسند کرتے ہیں۔ مثلاً AOA،W.S،JZK وغیرہ نئی نسل تو ان اختصارات کو سمجھتی ہے لیکن جب بزرگان یا بڑی عمر کے لوگوں کو ایسے میسیجز یا پیغامات موصول ہوتے ہیں تو ان کی طبیعت پر ناگواری گزرتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ سے مروی حدیث کے مطابق سلامتی کے لئے السلام علیکم کے الفاظ کا استعمال باعث برکت بھی ہوتا ہے۔ اس لئے مکمل اصطلاحات کا استعمال یا تحریر کرنا بھی باعثِ برکت ہوتا ہے۔

آئیے! ذیل میں آپ کو ایک آسان طریق بتاتے ہیں جس سے آپ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پہلا طریق

اپنے موبائل کے ’’کی بورڈ‘‘ کی سیٹنگ میں جا کر Next Word Suggestion کا آپشن آن کریں۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ بار بار لکھیں۔ آئندہ آپ دیکھیں گے کہ صرف اَلسَّلَام لکھنے کے بعد باقی الفاظ suggest ہوتے رہیں گے۔

دوسرا طریق

یہ طریق بنسبت اول کے کچھ پیچیدہ ہے لیکن استعمال میں پہلے سے آسان ہے۔

اینڈرائڈ صارفین کے لئے

اگر آپ اینڈرائڈ صارف ہیں تو step by step اس طریق پر عمل کریں۔

1: یہاں سے یہ علامت (symbol) کاپی کریں:ﷺ

2: اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جائیں۔ جس کے لئے ایک گیئر آئکن (Gear Icon) کو تلاش کریں۔ یا ایپس کی سرچ میں setting لکھ کر تلاش کریں۔

3: سیٹنگز کو تلاش کر کے Language & Input کے آپشن پر جائیں۔ (بعض ماڈلز میں یہ آپشن System کے بعد ملے گا۔ سام سنگ صارفین کو General management میں جا کر ملے گا۔)

4: اس کے بعد اس آپشن پر کلک کریں۔:Personal Dictionary

5: اگر آپ نمبر تین اور چار سے بچنا چاہتے ہیں تو نمبر:2 کے بعد موبائل ایپس کے اوپر دی گئی سرچ بار میں ہی سرچ کریں:۔ Personal Dictionary

(۔Language & Input عمومی طور پرپرسنل ڈکشنری میں تیسرا آپشن ہوتا ہے۔ سام سنگ صارفین اپنے موبائل سے Predictive text سرچ کر یں)

6: اس مرحلہ پر Language & Input کے سامنے دئیے گئے ‘‘جمع ’’ کے نشان ‘‘+’’ پر کلک کریں۔

7: یہاں پہلے لائن پر کلک کریں اور ‘‘ﷺ’’ کو پیسٹ کریں۔

اور نیچے شارٹ کٹ کے لئے جو بھی آپ استعمال کرنا چاہیں وہ لکھیں مثلاً: sal, pbuh, sw وغیرہ۔ اور بیک چلے جائیں۔ یہ خود بخود سیو ہو جائے گا۔

اسی طریق پر دیگر اصطلاحات کے شارٹ کٹ بنا لیں۔

آئی فون صارفین کے لئے

1: یہاں سے یہ علامت (symbol) کاپی کریں:ﷺ

2: اپنے آئی فون کی جنرل سیٹنگز میں جائیں۔ اور کی بورڈ keyboard کو کلک کریں۔

3: یہاں پر text replacement تلاش کر کے کلک کریں۔

4: یہاں + کے نشان کو کلک کریں۔

5: پھر phrase میں ’’ﷺ‘‘ کو پیسٹ کریں۔ اور نیچے شارٹ کٹ کے لئے جو بھی آپ استعمال کرنا چاہیں وہ لکھیں مثلاً: sal, pbuh, sw وغیرہ۔

6: اور اوپر دائیں کونے پر دیا گیا save کلک کریں۔

دیگر اصطلاحات

اسی طرز پر آپ درج ذیل جملے یا رموز یہاں سے کاپی کر کے سیو کر سکتے ہیں۔

ﷺ، ṣallā -llāhu ʿalayhī wa-sallam

، بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ،

bismi-llāhi r-raḥmāni r-raḥīm،

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

ؓ، ◌ؑ، ◌ؐ، ◌ؒ، وغیرہ

اِنْ شَآءَ اللّٰہُ، مَاشَآءَ اللّٰہُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، شکر اللّٰہ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔

یاد رکھیں

• اب آپ جب بھی میسیج لکھتے وقت اپنا شارٹ کٹ لکھیں گے تو آپ کی عبارت کی بورڈ کے اوپر تجویز یعنی predict ہو جائے گی۔ یا بعض موبائلز میں شارٹ کٹ لکھتے ہی اصل لفظ یا جملہ آٹو میٹکلی تبدیل ہو جائے گا۔

• اگر آپ اردو اور انگریزی دونوں کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو اردو انگریزی میں الگ الگ شارٹ کٹ بنائیں۔

• اگر آپ انگریزی میں اس طریق کو سمجھنا چاہتے ہیں تو گوگل کریں:

How to Add Custom Text Shortcuts to Android?

• یہاں اینڈرائڈ کی جگہ آپ اپنے موبائل کا ماڈل بھی لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔

• شارٹ کٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں جو اصل میں الفاظ بھی ہوں۔ بعض موبائل سیٹس میں وہ خود بخود بلا ارادہ تبدیل ہو جانے سے دشواری ہو سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان ایجادات کا مثبت اور زیادہ سے زیادہ مفید استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(ذیشان محمود۔مربی سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2022