• 17 مئی, 2024

خلافت نعمت اول، خلافت فضل ربانی

خلافت نعمت اول، خلافت فضل ربانی
خلافت ظل نبوت کا، خلافت نور سبحانی
خدا نے اپنے پیاروں سے کیا وعدہ وفا اپنا
ہوئی ظاہر خلافت کی ردا میں قدرت ثانی
خلافت اس کوملتی ہے خدا جس کے لئے چاہے
خلافت رحمت یزداں، خلافت عکس رحمانی
خلافت بحر طوفاں میں امیدوں کا سہارا ہے
خلافت گوہر مقصد، جہاں داری، خدادانی
خلافت ڈوبتی ناؤ کو لاتی ہے کنارے پر
خلافت میں نمو پاتے نہیں افکار شیطانی
خلافت کی ضیاء پاشی سے دل تسکین پاتے ہیں
خلافت ثبت کرتی ہے دلوں میں نقش ایمانی
خلافت کی ردا ہم پر رہے سایہ فگن صابر
کہ حاصل ہو ہمیں علم و عمل کی بھی جہانبانی

(منیر احمد ریحان صابر)
(وفا کے قرینے)

پچھلا پڑھیں

حضرت ام المؤمنین ؓ کی اپنی خادمہ سے شفقت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اگست 2021