• 29 اپریل, 2024

نگران ہیومینیٹی فرسٹ آئیوری کوسٹ میں

ہیومینیٹی فرسٹ، آئیوری کوسٹ میں خدمت انسانیت کے کئی ایک پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جن میں ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ، تعلیمی، میڈیکل سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔جن کے تحت فری میدیکل کیمپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر مفت اشیائے خوردونوش فراہم کرنا شامل ہے۔ان خدمت کے کاموں میں آئیوری کوسٹ میں ایک بڑے میڈیکل سہولیات کے لیس جدید ہسپتال کی تعمیر ہو یا پھر پرائمری سکولز کی تعمیر، چکی (milling machine) ہویا پانی کے پمپس لگوانے کے کام ہوں۔

چنانچہ دوران سال ہیومینیٹی فرسٹ انٹرینشنل کی جانب سے آئیوری کوسٹ کے لئے نئے نگران برائے ہیومینیٹی فرسٹ (country manager)کا انتخاب کیا گیا۔مکرم صباحت احمد یہ خدمت سونپے جانے کے بعد پہلی مرتبہ آئیوری کوسٹ کے دورہ کے لئے مع مکرم روحان اللہ چیمہ تشریف لائے۔مکرم عبدالقیوم پاشا امیر و مشنری انچارج آئیوری کوسٹ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ہیومینیٹی فرسٹ آئیوری کوسٹ کی ٹیم مع صدر ہیومینیٹی فرسٹ مکرم یحییٰ وترا Yaya Ouattaraکئی روز پر مشتمل دورہ کے دوران انھیں مختلف اضلاع میں ہیومینیٹی فرسٹ کی جانب سے جاری خدمت انسانیت کے کاموں کا دورہ کروایا۔جس میں ہیومینیٹی فرسٹ کی جانب سے تعمیر کردہ تین پرائمری سکولز بالترتیب ساں پیدرو(sanpedro)، زوں ہوئیں(zouan-Houein)، کابلاں آئیسیکرو (Kablan Ahissikro) کے سکولز شامل ہیں جہاں پر طلباء و والدین کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ نیز ریجنل مشنیرز جماعت احمدیہ کے ساتھ بھی ملاقات کی گئی۔سکولز کے دورہ جات کے ساتھ دوران سفر مختلف مقامات پر قیام کے دوران ان جگہوں پر موجود ہیومینیٹی فرسٹ کے کاموں کا دورہ بھی کیا گیا مثلاً گائینوا (Gagnoa)ریجن کے ایک گاؤں Djedjedigbepaمیں لگائی گئی برائیوس پیسنے کی مشین کا جائزہ بھی شامل تھا۔اس دورہ میں مختلف آفیشنلز کے ساتھ وقتا فوقتا میٹنگز بھی شامل تھی۔دورہ کے دوران ایک موقع پرKablan Ahissikro پرائمری سکول جاتے ہوئے ٹیم ہیومینیٹی فرسٹ کو 9 کلومیٹر تک گاڑی کا رستہ نہ ہونے کے باعث پگڈنڈی نما کیچڑ والےرستہ پرموٹر سائیکلز سفر کرنا پڑا۔ دورہ کے اختتام پر مکرم صباحت احمد نگران ہیومینیٹی فرسٹ برائے آئیوری کوسٹ نے ہیومینیٹی فرسٹ آئیوری کوسٹ کی ٹیم کے ساتھ میٹنگز بھی کیں جس میں ہیومینیٹی فرسٹ کے کئے گئے کاموں کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی گئی نیز دوران دورہ سامنے آنے والے مختلف امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس دورہ کے دوررس اثرات مرتب کرے اور ہیومینیٹی فرسٹ کو اپنی خدمت انسانیت کے کاموں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرماتا جائے۔آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ