• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

الٰہی پناہ میں آنے اور ہر قسم کے شر سے بچنے کی دعا

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریمؐ نے فرمایا کہ قرآن کی آخری تین سورتیں رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو۔ ان جیسی کوئی چیز نہیں جس سے پناہ مانگی جائے۔ (نسائی)

سورۃ الناس

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿۱﴾قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۴﴾مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۵﴾الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۶﴾مِنَ الۡجِنَّۃِ وَالنَّاسِ ٪﴿۷﴾

تو کہہ کہ میں تمام انسانوں کے رب سے (اس کی) پناہ طلب کرتا ہوں (وہ رب) جو تمام انسانوں کا بادشاہ (بھی) ہے۔ اور تمام انسانوں کا معبود (بھی) ہے (میں اس کی پناہ طلب کرتا ہوں) ہر وسوسہ ڈالنے والے کی شرارت سے جو (ہر قسم کے وسوسے ڈال کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ (اور) جو انسانوں کے دلوں میں شبہات پیدا کر دیتا ہے۔ خواہ وہ (فتنہ پرداز) مخفی رہنے والی ہستیوں میں سے ہو۔ خواہ عام انسانوں میں سے ہو۔

(قرآنی دعائیں از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ44)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

’’تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 ستمبر 2022