چھوٹی نیکیاں
جس طرح قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح چھوٹی چھوٹی نیکیاں مل کر بڑی نیکی بن جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کسی نیکی کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ’’جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی بدی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا۔‘‘
(الزلزال: 8-9 )
آنحضورﷺ کا ارشاد ہے کہ تم کسی نیکی کو حقیر مت سمجھو خواہ کسی پانی مانگنے والے کے برتن میں ایک ڈول (پانی) ڈال دینا یا یہ نیکی ہو کہ تم اپنے کسی بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو۔
(صحیح مسلم)
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)