• 24 اپریل, 2024

جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیرالیون میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طاہر احمدیہ سیکنڈری سکول کیلاہوں کو مؤرخہ 23 ستمبر 2021ء کو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

جلسہ کی تیاری

جلسہ سے کافی دن پہلے مختلف کلاسز کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و اساتذہ کو تلاوت، نظم اور سیرت طیبہ سے متعلق مختلف موضوعات پر تقاریر تیار کروائی گئیں۔

جلسہ کی کارروائی

مؤرخہ 23 ستمبر 2021ء بروز جمعرات صبح 9:00 بجے انیس احمد مربی سلسلہ کی زیر صدارت جلسہ سیرت النبی ﷺ کاآغاز ہوا۔ طلباء و اساتذہ سکول کے احاطہ میں اس بابرکت جلسہ سے فیضیاب ہونے کیلئے جمع تھے۔ جلسہ کا آغاز سورة الفتح کی آیت نمبر 30 (مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الۡکُفَّارِ رُحَمَآءُ۔۔۔) سے کیا گیا۔بعد ازاں ایک طالبعلم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوةوالسلام کانعتیہ منظوم کلام (وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا) مترنم آواز میں پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں متعدد طلباء و اساتذہ نے درج ذیل موضوعات پر تقاریر کیں:

آنحضرتﷺبطور انسان کامل

آنحضرتﷺکا اسوہ حسنہ

درود شریف کی فضیلت و برکات

شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ طرز زندگی

حضرت مسیح موعودؑکا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

اسکے بعد کیلاہوں کے سرکٹ مشنری مولوی یوسف سعید صاحب نے آنحضرتﷺبطور رحمۃٌ للعالمین کے موضوع پر تقریرکی اور آخر پر انیس احمد مربی سلسلہ و استاد طاہر احمدیہ سیکنڈری سکول کیلاہوں نے آنحضرتﷺکا بچوں سے حسن سلوک کے موضوع پر تقریرکی۔جلسہ کے دوران درود شریف کا ورد جاری رہا نیز مناسب مواقع پر طلباء کی جانب سے نعرہ ہائے تکبیر بھی بلند ہوتے رہے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت روحانی جلسہ کا اختتام ہوا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ جلسہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور پُر نور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے نہایت کامیاب رہا جس میں کُل 428افراد نے شرکت کی۔

درخواست ِدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شاملین جلسہ کے ایمان واخلاص میں برکت ڈالے اور ان کو جلسہ کی برکات اور مقاصد سے بھر پور حصہ پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

(رپورٹ :عبد الہادی قریشی (نمائندہ روزنامہ الفضل سیرا لیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

آج کی دعا