• 9 مئی, 2024

کہ اب صیہون بستی میں اذاں باقاعدہ ہو گی

یہ کس نے نور سے لبریز اک چادر بچھائی ہے
طلسماتی کشش چہرے کی سب کو کھینچ لائی ہے

یہ کون آیا ہے پھیلی ہر طرف میں روشنی دیکھوں
قمر، ظاہر ہوئی ہے جس کی ہر سُو چاندنی دیکھوں

یہ مغرب کے افق پر پانچواں اُترا ستارہ ہے
ہماری خوش نصیبی ہے، یہی رہبر ہمارا ہے

مسیحا کو خدا نے جس جگہ عزّت عطا کی تھی
مسیحا کے خلیفہ نے اسے برکت بھی دینی تھی

خدا کا گھر بنا ہے اب اسی تثلیث کے گھر میں
ملا فتحِ عظیم اس کو ہے نام، ابلیس کے گھر میں

خبرسن کر یہ روحِ ڈوئی دل برداشتہ ہو گی
کہ اب صیہون بستی میں اذاں باقاعدہ ہو گی

چڑھا اسلام کا سورج جو پھر اک بار مغرب سے
چلی ٹھنڈی ہوا مشرق کو پھر اک بار مغرب سے

یہاں پیتے ہیں پیاسے معرفت کے جام بھر بھر کر
مبارک صد مبارک عالمِ اسلام کو پھر سے

(ڈاکٹر طارق انور باجوہ۔ لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 3)