• 4 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام ایک ذاتی نوعیت کا خط

ایڈیٹر کے نام ایک ذاتی نوعیت کا خط
مطالعہ کتب کی درخواست اور نقشہ دیوار مسجد مبارک قادیان

مکرم قریشی طاہر احمد ناصر ۔ ملبورن آسٹریلیا سے لکھتے ہیں۔
الحمد للّٰہ ان دنوں تایخ ِاحمدیت کا مطالعہ کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔جلد اول پڑھ لی ہے اور جلد دوم میں جدی بھائیوں کی طرف سے آپ علیہ السلام کے گھر کے راستہ میں دیوار کھینچنے کا واقعہ پڑھا تو بڑی شدت سے یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش میں اس دل آزار دیوار کا نقشہ دیکھ سکوں۔

کیا الفضل اس سلسلہ میں میری مدد کر سکتا ہے کہ اس موقع کا نقشہ مل جائے اور میں تصّور کی آنکھ سے اس جگہ اپنے آپ کو موجود محسوس کر سکوں۔

الحمد للّٰہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام کی ساری ہی کُتب کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا ہے مگر اس طرح حضرت اقدسؑ کی مبارک زندگی کے مختلف ادوار کو سال وار پڑھنا ایک اور ہی طرح کا دِلی تاثر اور عقیدت کا سا سرور روح میں پیدا کرتا ہے مگر اس ضمن میں حضرت چوہدری سر ظفرللہ خاں ؓ کا تبصرہ میرے اس تاثر کو مزید تقویت عطا کرتا ہے۔

آپؓ لکھتے ہیں:
’’دوسری جلد کے ختم کرنے پر میری طبیعت اس قدر متاثر تھی اور میرے دل پراس قدر شدید احساس تھا کہ گویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام کی صحبت اقدس میں کئی گھنٹے گزار کر اُٹھا ہوں‘‘

چوہدری صاحب کے اس تبصرہ نے تو دریا کو کوزے میں بند کر دیا ۔اس سے مزید عقیدت اور انس کے اظہا ر کے لئےالفاظ ملنا مشکل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ از ایڈیٹر۔ مطالعہ کتب ایمانوں کو جلا بخشنے اور دینی علم کے اضافہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ بالخصوص کتب امام الزماں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام۔ اگر وقت میسر نہ ہو تو الفضل آن لائن کے صفحہ نمبر ایک کا مطالعہ کر نے کی عادت خود بھی اپنائیں اور اپنے عزیزواقارب اور بچوں سے بھی پڑھنے کی درخواست کریں جس میں ایک ہی صفحہ پر ایک ہی موضوع پر آیت قرآنی، حدیث، ارشاد حضرت مسیح موعودؑ اور ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ موجود ہوتے ہیں۔ ہمارے موجودہ امام بھی اس طرف توجہ دلا چکے ہیں۔

یہاں نقشہ دیوار قارئین کے استفادہ کے لئے پیش ہے

(اصحاب احمد جلد1 صفحہ269-270)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 3)