• 20 اپریل, 2024

رپورٹ جلسہ سیرت النبی ﷺ

مؤرخہ07نومبر 2021 بروز اتوار جماعت احمدیہ رشیا کو آن لائن جلسہ سیرۃ النبیﷺ کے انعقادکی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ۔ جلسہ کی صدارت مکرم Hamatvaleev Rustam صاحب صدر جماعت احمدیہ رشیا نے کی۔جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو راحیل احمد ظفر صاحب نے کی۔ جس کا رشین ترجمہ Abdullayev Aibek صاحب نے پڑھا۔ بعد ازاں عزیزم ابتسام احمد نے حدیث ِ نبوی ﷺ رشین زبان میں پڑھ کرسنائی۔ عزیزم ذیشان احمد نے حضرت مصلح موعودؓ کا نعتیہ کلام ’’محمد پر ہماری جان فدا ہے‘‘ خوش الحانی سے پڑھ کرسنایا جس کا رشین ترجمہ عزیزم عطاء الشافی نے پڑھا۔جلسہ کی پہلی تقریر نور محمد صاحب نے کی اور دوسری تقریر Shamsutdinov Musa صاحب نے ’’نبی کریم ﷺ کے شب وروز‘‘ کے عنوان پہ کی۔ اس کے بعد حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ 16جنوری 2015 سے ’’درود شریف کی اہمیت وبرکات‘‘ کے حوالہ سے ایک کلپ دکھایا گیا۔ اس بابرکت جلسہ کے آخر میں مکرم صدر صاحب نے حضورﷺ کی زندگی کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دعا کروائی۔ خدا کے فضل سے اس جلسہ میں 65 افراد کو شرکت کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ دعاکی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان وایقان میں برکت دے اوراپنی زندگیاں نبیﷺ کی مبارک زندگی کے مطابق گزارنے کی توفیق بخشے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں پُر مسرت تقریب

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ