• 18 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

صفائی ایمان کا حصہ ہے

ہمارے مذہب اسلام نے باطنی اور ظاہری صفائی پر بہت زور دیا ہے اللہ تعالیٰ جو ہمارا خالق اور ہر چیز کا مالک ہےوہ پاک ذات ہے اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ اس لئے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم شرک، حسد، بغض وعناد، بد ظنی، کبرو غرور اور کینہ پروری جیسی اندرونی کثافتوں سے اپنے تئیں بچائیں اور اسی طرح ظاہری صفائی میں غسل کرنا، دانتوں کی صفائی، صاف ستھرا لباس زیب تن کرنا، میلی کچیلی جرابیں پہننے سے اجتناب کرنا، ہر نماز سے قبل وضو کرنا اور کسی بھی مجلس میں جانے سے قبل تو صفائی کا اور بھی زیادہ خیال رکھنا چاہئے تاکہ اہالیان مجلس ہمارے صحبت سے خوشی محسوس کریں ناکہ ہمارے جسم یا سانس کی بدبو سے ان کے لئے سانس لینا ہی محال ہو جائے۔ حضورﷺ نے تو صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔ اللہ کرے کہ ہم اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ، گھر اور گلی کوچوں کو بھی صاف رکھنے والے ہوں۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ گوئٹے مالا 2021 و افتتاح مسجد نور کابون

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 دسمبر 2021