• 14 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خطوط

  • مکرم بشیر احمد کینبرا-آسٹریلیا سے تحریر کرتے ہیں:

مؤرخہ 6 دسمبر 2021ء کا شمارہ پڑھا۔ عامر ملک صاحب نے بہت اہم مسئلے کی طرف بڑی خوبصورتی سے توجہ دلائی ہے اور اس سیگمنٹ کے عنوان کے ساتھ بھی انصاف کیا ہے۔ اللہ انکو جزائے خیر دے۔ آمین۔

  • مکرمہ زاہدہ راحت ۔بریمٹن کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں:

الفضل آن لائن کا معیار اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دن بدن عمدہ سے عمدہ اور اعلیٰ ترین ہوتا جا رہا ہے۔ اور الفضل کے قارئین کی دلی محبت اس بابرکت اور پسندیدہ اخبار میں بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت ساری خوبیوں کے علاوہ ایک سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اس اخبار میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جو لکھا ہوا مواد آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے آپ اپنے اخبار میں اشاعت کا موقع ضرور دیتے ہیں۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء۔

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک فرمودہ مؤرخہ 17؍دسمبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ