• 4 مئی, 2024

نظام جماعت سے دور ہوجانے والی لجنہ کو کیسے قریب کریں؟

موٴرخہ 4؍ستمبر 2022ء کو اٹلی کی نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ورچوئل ملاقات میں مکرمہ سیکرٹری صاحبہ نے سوال کیا:

• مير اسوال يہ ہے کہ کچھ ايسي لجنہ ہيں جو جماعت کے ساتھ تعلق نہيں رکھتي اور جب ہم ان سے رابطہ کرنے کي کوشش کرتي ہيں تو وہ ملنے سے بھي انکار کر ديتي ہيں۔اس سلسلے ميں آپ ہماري کيا رہنمائي فرماتے ہيں؟

حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے فرمايا: ’’بات يہ ہے کہ آپ صرف جماعتي کام کے ليے ان سے رابطہ کرتي ہيں۔اسي ليے کرتي ہيں نا کہ آج جماعت کا اجلاس ہو رہا ہے، جلسہ ہو رہا ہے، اجتماع ہو رہا ہے۔اس ليے تم آ جاؤ يا تم چندہ دے دو يا فلا ں مالي تحريک ميں حصہ لو۔ان سے جماعتي کام کے ليے رابطے نہ کريں بلکہ پہلے ان سے ذاتي تعلق کے ليے رابطے کريں۔ جب آپ سے ذاتي تعلق پيد اہو جائے گا۔ تو ان کو پتالگے گا کہ يہ صرف ہم سے چندہ لينے کے ليے ہي نہيں آ رہيں۔ آہستہ آہستہ پھر انہيں جماعتي تنظيم کا بتائيں۔جو پاکستاني ہيں ان کو بھي تو آہستہ آہستہ جب تعلق پيدا ہو جائے گا۔ بتائيں۔ انہيں بتائيں کہ تمہارے اندر تو کوئي ايسي خوبي تو نہيں تھي جس کي وجہ سے اٹلي کي حکومت نے تم کو يہاں رہنے کے ليے جگہ دي۔تم لوگ پاکستان سے اسائيلم لے کر يہاں آئے ہو۔يا باہر کے ملکوں سے بھي، تم کمانے کے ليے آئے ہو تو اللہ نے جو فضل کيا ہے اس کااظہار کرنے کے ليے ضروري ہے کہ تم بھي اللہ تعاليٰ کے شکر گزار بنو اور جماعتي پروگراموں ميں حصہ ليا کرو۔تو آہستہ آہستہ ذاتي تعلق پيدا ہو گا۔پھر باتيں سمجھانا بھي شروع کر ديں۔ايک دم اگر آپ ان کو سمجھائيں گي تو مختلف طبیعتیں ہوتي ہيں۔وہ پھر چِڑ بھي جاتي ہيں اور پھر چِڑ کر وہ آپ کو جواب دينے لگ جاتي ہيں۔approach صحيح ہوني چاہيے۔‘‘

(مطبوعہ الفضل آن لائن 15؍نومبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

مالی قربانی کا ایک ایمان افروز نظارہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 دسمبر 2022