سفر کی دعا
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تشریف لے جاتے تو یہ دُعا پڑھتے (یہ دُعا عبد اللہ بن عمرؓ اور ابو ہریرہؓ کی روایات جمع کر کے دی جا رہی ہے)
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقوٰی، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرضٰیْ اَللّٰھُمَّ اصْحَبْنَا بِنُصْحِکَ، وَاقلِبْنَا بِذِمَّۃٍ، اَللّٰھُمَّ ازْوِلَنَا الْاَرْضَ، اَللّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا، وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَ الْاَرْضِ، اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِیْ السَّفَرِ، وَالْخَلِیْفَۃُ فِیْ الْاَھْلِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ْ اَعُوذُبِکَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَ کَآبَۃِالمَنْظَرِ وَ سُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِیْ الْاَھْلِ وَالْمَال
(ترمذی کتاب الدعوات و ابو داؤد الجہاد)
ترجمہ: اے اللہ! ہم اپنے اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ کے طلبگار ہیں اور ایسے عمل کی توفیق چاہتے ہیں جس سے تو راضی ہو جائے۔ اے اللہ! تو اپنی خیر خواہی کے ساتھ ہمارا رفیق سفر ہو جا، اور ہمیں اپنے عہد وپیمان کے ساتھ واپس لوٹانا۔ اے اللہ! زمین کو ہمارے لئے سمیٹ دے۔ اے اللہ! ہم پر یہ سفر آسان کردے اور زمین کی دوری کو ہم سے لپیٹ دے۔ اے اللہ! سفر میں بھی تو ہی ساتھی ہے اور گھر میں بھی تو ہی جانشین ہے۔ اے اللہ! مَیں سفر کی مشقت، کسی اندوہناک منظر، اور گھر بار کے لحاظ سے بُری واپسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ105)
(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)