• 18 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 11تا 17 جنوری 2020 ء

قارئین روزنامہ الفضل آن لائن لندن کی خدمت میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات پر ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور کو صحت و سلامتی سے رکھے  اور ہر آن اپنی امان میں رکھے۔

  • دوران ہفتہ اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے قریب رہائشی دو  ہمسایوں نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ دوران ملاقات اِن دونوں احباب نے حضور انور سے مختلف موضوعات پر باتیں کیں۔ اُن میں سے ایک مہمان Dr. Maggie Jennings نے حضور انور سے ملاقات کے بعد  اپنا اظہار خیال کچھ یوں بیان کیا کہ:

I felt very honored to be invited here today and I was incredibly impressed with a sitting and I thought he is an extremely nice man, very friendly and I really enjoyed listening to him

  • دوران ہفتہ کینیڈا سے آئے خدام گروپ نے حضور انور سے دفتر میں شرف ملاقات حاصل کیا۔
  • دوران ہفتہ کینیڈا سے ایک اور تشریف لائے اسٹوڈنٹس خدام گروپ کے وفد   نے حضور انور سے عثمان چُو بلاک میں ایک کلاس میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ یہ کلاس قریباً ایک گھنٹے سے زائد چلی اور کلاس کے اختتام پر  خدام نے اپنے آقا سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔ ایک خادم نے حضور سے سوال پوچھا کہ اسٹوڈنٹس اپنا ٹائم کیسے مینج کریں؟ حضور انور نے جوابا ً فرمایا کہ’’کس طرح کریں۔ اپنے روزانہ کا ایک Schedule بناوْ اور یہ نہیں کہ پہلے بناوْبلکہ ایک یہ بناوْ کہ صبح سے لے کے شام تک کیا کِیا ہے۔ Then you will know کہ تمہارا کتنا ٹائم ویسٹ کیا ہے ، کتنا Productive  ہے۔ صبح اُٹھے ، کتنے بجے اُٹھے، نماز پڑھی، نہیں پڑھی، یہ لکھنا ہے۔ ناشتہ کیا، نہیں کیا، یہ بھی لکھنا ہے۔ کِیا؟کتنی دیر لگائی۔ یونیورسٹی گئے ، کتنا وقت لگایا۔ یونیورسٹی میں کتنا وقت لگایا۔ کتنی دیر لیکچر سنا۔ کتنی دیر اسٹوڈنٹس سے گپیں ماریں۔ کتنی دیر لائیبریری میں بیٹھےاور پھر  اُس کے بعد کیا کِیا ، صبح سے لے کے رات سونے تک ایک بنالو تمہیں پتا لگ جائے گا تُم نے آج سارا دن میں کوئی Productive  کا م کیا یا صرف Waste کیا ٹائم کو۔ ایک ہفتے میں جب تم دیکھو گے نہ پھر تمہیں خود احساس ہوجائے گا کہ میں نے ٹائم کو صحیح Utilize   کیا ہے یا Waste  کیا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے  برطانیہ کی نیشنل عاملہ نے ایوان مسرور میں  ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد چلی۔ اس ملاقات کا آغازحضور انور نے دعا سے فرمایا جس کے بعد تلاوت قرآن کریم ہوئی۔ مختلف عہدیداران نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور ساتھ ہی ساتھ حضور انور سے ہدایات بھی موصول کیں۔ ملاقات کا اختتام مختلف گروپ فوٹوز سے ہوا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے  نماز ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہرتشریف لاکر مکرم احمد رشید خواجہ (ریڈ۔نگ یوکے) کی   نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔
  • نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور نے دوران ہفتہ  04   مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح لندن میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور نے بدری صحابہ کا ذکر جاری رکھا۔
  • دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ حسب روایت جمعے والے دن نماز مغرب و عشاء کے درمیان اپنے دفتر سے باہر تشریف لائے اور اسلام آباد میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا تفصیلاً معائنہ و جائزہ فرمایا اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ دوران معائنہ مرد و خواتین، بچے و بچیاں حضور انور کے بابرکت وجود سے مستفید ہوتے رہے۔ معائنہ کے اختتام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عثمان چُو بلاک (ہال واقع اسلام آباد) میں یوکے جماعت کی ایک کرکٹ ٹیم OMAIR XI کے ساتھ ایک گروپ فوٹو میں شرکت فرمائی اور بعد ازاں نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے تشریف لے گئے۔
  • دوران ہفتہ حضور انور نےپانچ روز  دفتری ملاقاتیں فرمائیں جنکی تعداد 22 رہی ۔دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات موصول کیں۔  اور چھ روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جنکی تعداد 126 رہی۔ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ زیل ممالک سے تھا۔
  1. امریکہ
  2. یوکے
  3. جرمنی
  4. کینیڈا
  5. پاکستان
  6. سویڈن
  7. Trinidad and Tobago
  8. آسٹریلیا
  9. ہالینڈ
  10. کویت
  11. بیلجئم

 (سعید الد ین احمد)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2020