حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایڈیٹر روزنامہ الفضل کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں فرماتے ہیں۔
’’آپ نے الفضل کے خصوصی نمبر کے لئے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ الفضل کی انتظامیہ اور اس کے قارئین کو اپنی حفاظت میں رکھے اور جس طرح یہ نامساعد حالات کے باوجود خدمت سرانجام دے رہا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ ان کو وقار کے ساتھ یہ خدمت ہمیشہ جاری رکھنے کی توفیق دیتا رہے۔ اللہ جماعت کے تمام افراد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رکھے اور اپنے اس کام کو کرنے کی توفیق دے جو حضرت مسیح موعود ؑ کی بیعت میں آکر ان کے ذمہ لگایا گیا ہے۔ ان حالات میں آپ سب لوگ دعاؤں پر بہت زور دیں اور اپنی دعاؤں میں وطن عزیز پاکستان کے لئے بھی دعا کریں کہ امن، سلامتی اور محبت کی فضا اس ملک میں پیدا ہو۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین‘‘
(روزنامہ الفضل ’’سیرت البنیؐ 2014ء‘‘ 24دسمبر 2014ء)