• 11 دسمبر, 2024

دعا کا تحفہ

سوتے وقت کی دعا

حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دُعا پڑھتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ وَ کَلِمَاتِکَ الْتَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا اَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ تَکْشِفُ الْمَغرَمَ وَ الْمَاثَمَ اَللّٰھُمَّ لَا یُھزَمُ جُنْدُکَ وَلاَ یُخْلَفُ وَعْدُکَ وَلاَ یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اے اللہ! میں تیرے عزت والے چہرے کی پناہ میں آتا ہوں اور تیرے کامل اور مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو تیرے قبضہٴ قدرت میں ہے۔ اے اللہ! توہی چَٹّی اور گناہ (کے بوجھ) دور کرتا ہے۔اے اللہ!تیرا لشکر پسپا نہیں کیا جاتا نہ تیرے وعدے کے خلاف کیا جاتا ہے اور کسی بزرگی والے کوتیرے مقابل پر کوئی بزرگی فائدہ نہیں پہنچاتی۔تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ121)

مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

جمائیکا میں جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جنوری 2023