• 5 مئی, 2024

فقہی کارنر

حکام برادری سے حسن سلوک

ایک شخص نے پوچھا کہ حکام اور برادری سے کیسا سلوک کریں؟ (اس کے جواب میں حضرت مسیح موعودؑ نے) فرمایا:
ہر ایک سے نیک سلوک کرو، حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے۔ وہ ہماری حفاظت کرتے ہیں اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔ میں اس کو بڑی بے ایمانی سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفا داری سچے دل سے نہ کی جاوے۔

برادری کے حقوق ہیں ان سے بھی نیک سلوک کرنا چاہیے البتہ ان باتوں میں جو اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے خلاف ہیں، ان سے الگ رہنا چاہیے۔

ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو اور خدا تعالیٰ کی کل مخلوق سے احسان کرو۔

(الحکم 31جولائی، 10؍اگست 1904ء صفحہ13)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

جمائیکا میں جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جنوری 2023